قومی سائیکلسٹ نتالیہ خان 28 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
Web Desk
17 April 2026
پاکستان کی معروف خاتون کھلاڑی اور قومی سائیکلسٹ نتالیہ خان محض 28 برس کی عمر میں خالقِ حقیقی سے جا ملیں۔ ان کے انتقال کی خبر سے پاکستان کی کھیلوں کی برادری میں سوگ کی لہر دوڑ گئی ہے۔
پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ نے افسوسناک خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نتالیہ خان طویل عرصے سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھیں۔ ان کی زندگی بچانے کے لیے سرجری بھی کی گئی، تاہم وہ آپریشن کے بعد جانبر نہ ہو سکیں اور ان کی طبیعت مزید بگڑتی چلی گئی جو بالآخر جان لیوا ثابت ہوئی۔
نتالیہ خان نہ صرف ایک بہترین سائیکلسٹ تھیں بلکہ انہوں نے روئنگ کے کھیل میں بھی قومی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا تھا۔ سید اظہر علی شاہ اور پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے تمام اراکین نے مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور ان کے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
متعلقہ عنوانات
ایتھوپیا کے یومیف کیجیلچا نے ہاف میراتھن کا عالمی ریکارڈ دوبارہ اپنے نام کرلیا
24 August 2026
ریمیئر لیگ سے قبل ارلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر سٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
24 August 2026
ڈربی نائٹ کلب واقعہ، برائیڈن کارس کے پولیس کی حراست میں رہنے کا انکشاف
24 August 2026
ساؤتھ ایشین گیمز کے شیڈول اور میزبانی کی باضابطہ منظوری
24 August 2026
پاکستان نے جاپان جونیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ میں 2 گولڈ میڈلز جیت لیے
24 August 2026
پاکستان کرکٹ ٹیم کی کنگ چارلس سے ملاقات متوقع
24 August 2026
این سی اے باؤلرز ڈویلپمنٹ کیمپ کل سے شروع ہوگا
24 August 2026
پاکستان میں ساؤتھ ایشین گیمز کے شیڈول کی منظوری دے دی گئی
24 August 2026