کامن ویلتھ گیمز کے بعد بڑا سیٹ بیک: پاکستانی باکسر قدرت اللہ گلاسگو سے لاپتا، ٹیم کے ساتھ وطن واپس نہ پہنچے
Web Desk
4 August 2026
کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے باکسر قدرت اللہ گلاسگو سے مبینہ طور پر لاپتا ہو گئے ہیں اور پاکستانی دستے کے ساتھ وطن واپس نہیں پہنچے۔ ذرائع کے مطابق گلاسگو میں گیمز کے اختتام پر جب قومی دستہ پاکستان واپسی کے لیے روانہ ہوا تو باکسر قدرت اللہ ٹیم کے ہمراہ موجود نہیں تھے۔ اس معاملے کے سامنے آتے ہی پاکستان کے اسپورٹس حلقوں میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور کھیلوں کے حکام کی جانب سے معاملے کی تصدیق اور تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔ واضح رہے کہ ماضی میں بھی بیرونِ ملک بین الاقوامی ایونٹس کے دوران کھلاڑیوں کے اچانک غائب ہونے کے واقعات سامنے آتے رہے ہیں، جس کے بعد اسپورٹس بورڈ اور متعلقہ ایسوسی ایشن پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ٹیم کے جیتنے پر انتہائی خوش ہوں، کوشش تھی زیادہ سے زیادہ رنز بناؤں: حسن نواز
23 November 2026
ٹیم نے تمام شعبوں میں اچھا پرفارم کیا: کپتان پاکستان شاہینز عبدالصمد
23 November 2026
رائزنگ سٹارز ایشیاکپ: پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 48 رنز سے شکست دیدی
22 November 2026
صائم ایوب کا کرکٹ سے عارضی وقفہ لینے کا فیصلہ، پی سی بی سے درخواست
22 November 2026
ویمنز ایمرجنگ نیشز ٹرافی: پاکستان کی سکاٹ لینڈ کیخلاف شاندار کامیابی
22 November 2026
دورہ پاکستان کے اختتام پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
22 November 2026
وزارتِ خارجہ اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد
22 November 2026
سلطان اذلان شاہ ہاکی، پاکستان کی لگاتار دوسری فتح
22 November 2026