ایشیاکپ سیمی فائنل میں سلو اوور ریٹ، پاکستان ویمنز ٹیم پر جرمانہ
Web Desk
15 September 2026
ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 2026 کے سیمی فائنل میں سری لنکا کے خلاف سلو اوور ریٹ کی مرتکب ہونے پر پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم پر مالی جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق گرین شرٹس مقررہ وقت کے اندر ایک اوور کم کرانے کی قصوروار پائی گئیں، جس کی پاداش میں کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے۔
آئی سی سی کے ضوابط کے مطابق مقررہ وقت میں کم کرائے گئے ہر اوور پر کھلاڑیوں کو میچ فیس کے 5 فیصد جرمانے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ قومی ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے میچ ریفری کی جانب سے عائد کردہ جرمانہ قبول کر لیا ہے، جس کے بعد معاملے پر رسمی سماعت کی ضرورت نہیں پڑی۔ واضح رہے کہ پاکستان ویمنز ٹیم اس سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن سری لنکا کے ہاتھوں شکست کھا کر ایشیا کپ کے فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئی تھی۔
متعلقہ عنوانات
کرسٹیانو رونالڈو کے مسائل میں اضافہ، ایک اور بڑا الزام عائد!
11 October 2026
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
10 October 2026
پاکستان اور بھارت کی جوڑی نے ورلڈ ٹینس جونیئر ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا
10 October 2026
پاک سری لنکا پہلا ٹی ٹوئنٹی: صاحبزادہ فرحان کی شاندار اننگز، پاکستان نے سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دے دی
9 October 2026
ہانگ کانگ سکسز کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان، عباس آفریدی کپتان برقرار
9 October 2026
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا
9 October 2026
خیبرپختونخوا میں مارخور ٹرافی ہنٹنگ پرمٹس کی نیلامی سے ریکارڈ آمدن
9 October 2026
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا قومی ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
8 October 2026