LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم کا ملائیشین ہم منصب سے رابطہ،تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق فیلڈ مارشل سے جمہوریہ کانگو کے دفاعی وفد کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق پاکستان سمیت 12 ممالک کی شمال مغربی شام میں اسرائیلی فضائی حملے کی شدید مذمت اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے جا رہے ہیں: سہیل آفریدی بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم بلوچستان میں 10 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 37 دہشتگرد ہلاک اپوزیشن جماعتوں کے نئے الائنس کا معاملہ، اہم مشاورتی اجلاس آج ہوگا پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے اجلاس، اپوزیشن کا احتجاج ملائیشین وزیر داخلہ کا نادرا ہیڈکوارٹرز کا دورہ، ڈیجیٹل نظام کو سراہا امریکی پابندیاں اور معاشی دباؤ مشرقِ وسطیٰ کے مسئلے کا حل نہیں: چین عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک ہے، سیاست کا معیار گٹر میں ڈال دیا گیا ہے، خواجہ آصف عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر پنجاب میں بلدیاتی انتخابات، الیکشن میٹریل کی خریداری کے اقدامات شروع وزیراعلیٰ مریم نواز نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا افتتاح کر دیا

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا دورۂ سری لنکا، جولائی اور اگست میں 6 وائٹ بال میچز کا شیڈول جاری

Web Desk

10 June 2026

لاہور: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز میں شرکت کے لیے آئندہ ماہ سری لنکا کا دورہ کرے گی۔ پاکستان اور سری لنکا کی ویمنز ٹیموں کے مابین شیڈول یہ چھ وائٹ بال میچز ہمبنٹوٹا (Hambantota) میں کھیلے جائیں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلے مرحلے میں تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز ہوگی، جو بالترتیب 23، 25 اور 28 جولائی کو کھیلے جائیں گے۔ یہ ون ڈے سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ 2025-29 کا حصہ ہے، جس میں اب تک پاکستان ویمنز ٹیم کا سفر انتہائی شاندار رہا ہے۔ قومی ویمنز ٹیم اس چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت دوسرے نمبر پر موجود ہے، جہاں اس نے اب تک کھیلے گئے اپنے چھ میں سے چار میچز جیت کر آٹھ پوائنٹس حاصل کر رکھے ہیں۔

ون ڈے سیریز کے اختتام پر پاکستان اور سری لنکا کے مابین تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز شروع ہوگی۔ شیڈول کے مطابق یہ میچز 31 جولائی، 2 اگست اور 4 اگست کو کھیلے جائیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) کے مطابق یہ دورہ کھلاڑیوں کو سری لنکن کنڈیشنز میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے اور آئی سی سی چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پوزیشن مزید مستحکم کرنے کا ایک بہترین موقع فراہم کرے گا۔