LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
27 اگست سے مون سون بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور عمران خان کا علاج: جمائما کی جانب سے برطانوی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے مداخلت کی درخواست غیرت کے نام پر قتل کے مقدمے میں راضی نامہ بھی ملزم کو ضمانت کا حق نہیں دیتا: عدالت امریکا کا H-1B ویزا کیپ پٹیشنز پر ایک لاکھ ڈالر سے زائد فیس عائد کرنے کی تجویز کا اعلان عائشہ وہاب نے امریکی ایوانِ نمائندگان کی نشست جیت لی، کانگریس کا حصہ بننے والی پہلی افغان امریکی خاتون میر رضا علی خان کیس: سندھ ہائیکورٹ کا تحریری حکم نامہ، JIT تشکیل دینے کے حوالے سے قانونی سوالات پر جواب طلب سینیٹ اجلاس: 2025 کے سیلاب سے معیشت کو 853 ارب روپے کا نقصان ہوا، PM آفس کا تحریری جواب ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی، دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی: محسن نقوی پاکستان خطے میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے کوششیں کر رہا ہے: اسماعیل بقائی ایران 20 سال تک جنگ لڑنے کے لئے تیار ہے: جنرل امیر حاتمی فیلڈ مارشل کی ایرانی قیادت سے تعمیری ملاقاتیں، کشیدگی میں کمی پر غور چین کا اسرائیل، فلسطین امن مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ سعودیہ اور فرانس کے درمیان سرمایہ کاری سمیت متعدد معاہدوں پر دستخط امریکا نے شام کو دہشت گردی کی سرپرست ریاستوں کی فہرست سے نکال دیا

پاکستان ویمنز کا زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کا اعلان

Web Desk

9 May 2026

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے زمبابوے کے خلاف ہونے والی تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 15 رکنی قومی خواتین سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ سیریز 12 مئی سے 15 مئی تک کراچی میں کھیلی جائے گی، جس کے لیے فاطمہ ثنا کو بطور کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔

پاکستان اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان تمام میچز نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے اور یہ مقابلے رات 7:30 بجے شروع ہوں گے۔ اس سکواڈ کی خاص بات دو نئے چہروں، سائرہ جبین اور عنبر کائنات کی شمولیت ہے، جو پہلی بار انٹرنیشنل سطح پر پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔

عنبر کائنات کو حالیہ نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں ان کی شاندار کارکردگی کی بنیاد پر منتخب کیا گیا ہے، جہاں انہوں نے 11 وکٹیں حاصل کر کے سلیکٹرز کی توجہ حاصل کی۔ اس سیریز کو پاکستان میں ویمنز کرکٹ کے فروغ اور نوجوان کھلاڑیوں کو عالمی سطح پر آزمانے کے لیے ایک بہترین موقع قرار دیا جا رہا ہے۔