پاکستان ویمنز ٹیم کی ترکس اینڈ کیکوس آئی لینڈز کو ہراکر فیفا سیریز میں تاریخی فتح
Web Desk
10 April 2026
آئیوری کوسٹ کے شہر عابد جان میں جاری فیفا سیریز میں پاکستان ویمن فٹبال ٹیم نے ٹرکس اینڈ کیکوس جزائر کو آٹھ صفر (0-8) کے عبرتناک اسکور سے ہرا کر تاریخ رقم کر دی ہے۔ یہ پاکستان کی خواتین ٹیم کی انٹرنیشنل فٹبال کی تاریخ میں اب تک کے سب سے بڑے مارجن سے حاصل کی گئی فتح ہے۔ میچ کے آغاز سے ہی قومی کھلاڑیوں نے حریف ٹیم پر مکمل برتری حاصل کر لی تھی، جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ پہلے ہاف کے اختتام تک پاکستان نے چار صفر کی مستحکم پوزیشن حاصل کر لی۔ پہلے ہاف میں زہمینہ ملک، اقصیٰ مشتاق، لیلیٰ بنارس اور مریم محمود نے گیند کو جال کی راہ دکھا کر ٹیم کو سبقت دلائی۔
دوسرے ہاف میں بھی پاکستانی شاہینوں نے اپنے حملوں کی شدت کم نہ کی اور حریف دفاع کو تہس نہس کرتے ہوئے مزید چار گول داغ دیے۔ اس ہاف میں لیلیٰ بنارس اور اقصیٰ مشتاق نے انفرادی طور پر اپنا دوسرا گول اسکور کیا، جبکہ نادیہ خان اور اسریٰ خان نے بھی ایک ایک گول کر کے میچ کو یادگار بنا دیا۔ اس شاندار اور تاریخی کامیابی پر فٹبال حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور اسے پاکستان میں خواتین فٹبال کے ایک نئے اور روشن دور کا آغاز قرار دیا جا رہا ہے۔ اس فتح نے نہ صرف ٹیم کے حوصلے بلند کیے ہیں بلکہ عالمی سطح پر پاکستانی ویمن فٹبال کی صلاحیتوں کا لوہا بھی منوایا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایشیا کپ میں ہمارے لیے تمام میچز اہم ہیں: فاطمہ ثنا
25 August 2026
ہاکی ورلڈ کپ کے کلاسیفکیشن راؤنڈ کے میچ میں نیوزی لینڈ کی پاکستان کو 2-4 سے شکست
25 August 2026
ایتھوپیا کے یومیف کیجیلچا نے ہاف میراتھن کا عالمی ریکارڈ دوبارہ اپنے نام کرلیا
24 August 2026
ریمیئر لیگ سے قبل ارلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر سٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
24 August 2026
ڈربی نائٹ کلب واقعہ، برائیڈن کارس کے پولیس کی حراست میں رہنے کا انکشاف
24 August 2026
ساؤتھ ایشین گیمز کے شیڈول اور میزبانی کی باضابطہ منظوری
24 August 2026
پاکستان نے جاپان جونیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ میں 2 گولڈ میڈلز جیت لیے
24 August 2026
پاکستان کرکٹ ٹیم کی کنگ چارلس سے ملاقات متوقع
24 August 2026