پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا جاپان کے شہر ناگویا میں بھرپور ٹریننگ سیشن
Web Desk
16 September 2026
ایشین گیمز 2026ء میں شرکت کے لیے جاپان کے شہر ناگویا میں موجود پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے اپنے پہلے میچ کی تیاریوں کے سلسلے میں پریکٹس سیشن کے دوران بھرپور اور سخت محنت کی ہے۔ کھلاڑیوں نے ہیڈ کوچ اور سپورٹنگ اسٹاف کی زیرِ نگرانی بیٹنگ، باؤلنگ، فیلڈنگ اور فزیکل فٹنس کے شعبوں میں جامع مشقیں کی تاکہ اہم مقابلے سے قبل خود کو مقامی حالات کے مطابق ڈھالا جا سکے۔ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 17 ستمبر کو تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔
ایشین گیمز کے لیے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا 14 رکنی سکواڈ گزشتہ پیر کی صبح دبئی سے جاپان روانہ ہوا تھا، تاہم وکٹ کیپر بیٹر منیبہ علی والدہ کی اچانک علالت کے باعث ٹیم کے ہمراہ سفر نہ کر سکیں اور فی الحال پاکستان میں ہی موجود ہیں۔ قومی ویمن ٹیم کے انتظامیہ اور کھلاڑیوں نے تھائی لینڈ کے خلاف میچ میں فتح حاصل کر کے ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
کرسٹیانو رونالڈو کے مسائل میں اضافہ، ایک اور بڑا الزام عائد!
11 October 2026
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
10 October 2026
پاکستان اور بھارت کی جوڑی نے ورلڈ ٹینس جونیئر ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا
10 October 2026
پاک سری لنکا پہلا ٹی ٹوئنٹی: صاحبزادہ فرحان کی شاندار اننگز، پاکستان نے سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دے دی
9 October 2026
ہانگ کانگ سکسز کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان، عباس آفریدی کپتان برقرار
9 October 2026
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا
9 October 2026
خیبرپختونخوا میں مارخور ٹرافی ہنٹنگ پرمٹس کی نیلامی سے ریکارڈ آمدن
9 October 2026
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا قومی ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
8 October 2026