LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسپیکر قومی اسمبلی نے زیرِ تحویل اراکین ثناء اللہ مستی خیل اور داور کنڈی کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے امریکی ریاست وسکونسن میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 6 افراد ہلاک صدرِ مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 11 بجے طلب کر لیا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے رفقا کی فہرست جیل حکام کو جمع روسی وزیر داخلہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق حکومت مخالف تحریک، جے یو آئی کل ملتان میں کانفرنس کرے گی وزیراعظم کی قیمتی پتھروں کیلئے برانڈ پاکستان متعارف کروانے کی ہدایت آئینی عدالت: بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست ناقابل سماعت قرار کے پی حکومت سیکیورٹی چیلنجز پر چڑھائی کو ترجیح دیتی رہی، قیدی رہنما کا ریلیف عدالتوں کا اختیار ہے: اعظم نذیر تارڑ خیبرپختونخوا کا فیصلہ واپس لے کر ایوان کو مضبوط بنایا جائے، یہ حکومت بندوق اور پیسے کے زور پر قائم ہے: اپوزیشن لیڈر حکومت نے مذاکرات کی ہر ممکن کوشش کی لیکن تحریک انصاف نے سیاسی خود کش حملہ کیا: بلاول بھٹو قومی اسمبلی میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کی توثیق کیلئے قرارداد پیش محسن نقوی سے روسی ہم منصب کی ملاقات، وفود کی سطح پر تفصیلی مذاکرات سعودی ہوائی اڈوں پر حملوں کے باعث پاکستانی پروازیں متاثر، 114 منسوخ وزیر اعلیٰ پنجاب نے لائیو سٹاک کارڈ فیز 2 کا افتتاح کر دیا

ویمنز ایشیا کپ کی تیاریوں کیلئے قومی ٹیم کا کیمپ آئندہ ہفتے شروع ہوگا

Web Desk

8 August 2026

ویمنز ایشیا کپ 2026 کی تیاریوں کے سلسل میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ آئندہ ہفتے سے شروع ہو رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی ویمن ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ 16 اگست سے باقاعدہ ٹریننگ کا آغاز کرے گا، جبکہ اس تربیتی کیمپ کے انعقاد کے لیے لاہور کے وینیو کو سرفہرست آپشن کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایشیا کپ کے لیے پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں کسی بڑے رد و بدل کا امکان نہیں ہے اور زیادہ تر موجودہ کھلاڑیوں کو ہی برقرار رکھا جائے گا۔ تاہم، اسکواڈ میں باقاعدہ کپتان فاطمہ ثنا کی واپسی ہوگی، جو دی ہنڈریڈ (The Hundred) لیگ میں مصروفیت کے باعث سری لنکا کے خلاف حالیہ سیریز کا حصہ نہیں بن سکی تھیں۔

واضح رہے کہ ویمنز ایشیا کپ 28 اگست سے 13 ستمبر تک دبئی میں کھیلا جائے گا، جس کے لیے قومی کھلاڑی اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دیں گے۔