LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان

ورلڈ چیس اولمپیاڈ: پاکستان نے کیٹیگری ڈی میں گولڈ میڈل جیت لیا

Web Desk

29 September 2026

ازبکستان کے تاریخی شہر سمرقند میں منعقد ہونے والے عالمی شطرنج اولمپیاڈ (ورلڈ چیس اولمپیاڈ 2026) میں پاکستان نے تاریخ رقم کرتے ہوئے کیٹیگری ‘ڈی’ میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے گولڈ میڈل جیت لیا ہے۔ اس عالمی ایونٹ میں پاکستانی شطرنج ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دنیا بھر میں سبز ہلالی پرچم سربلند کر دیا۔ پاکستانی اوپن ٹیم نے مقابلے کے دوران سیشلز، سان مارینو، کیمن آئی لینڈز اور ایل سلواڈور کی ٹیموں کو شکست دی، جبکہ مصر اور یمن کے خلاف سخت مقابلے کے بعد میچز برابر رہے۔ گرچہ پاکستان کو کولمبیا اور جنوبی افریقہ کے خلاف ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، لیکن مجموعی طور پر ٹیم نے بہترین کھیل پیش کیا۔

پاکستانی ٹیم نے ورلڈ چیس اولمپیاڈ میں مجموعی طور پر 12 میچ پوائنٹس اور 162 گیم پوائنٹس حاصل کیے۔ اس شاندار کامیابی اور گولڈ میڈل کی بدولت عالمی رینکنگ میں پاکستان کی پوزیشن میں 29 درجے کی نمایاں بہتری آئی ہے۔ شطرنج کی قومی تنظیم اور کھیل سے وابستہ حلقوں نے ورلڈ چیس اولمپیاڈ کی کیٹیگری ڈی میں پہلی پوزیشن اور گولڈ میڈل جیتنے پر پاکستانی کھلاڑیوں کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔