LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا ایران کشیدگی کم کرانے میں پاکستان کا کردار سراہا گیا: گورنر پنجاب وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ماہ امریکا کا دورہ کریں گے وزیراعظم کی چھوٹے، درمیانے درجے کے کسانوں کو ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کی ہدایت عمران خان کے علاج سے متعلق عدالتی فیصلہ ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا گیا: سہیل آفریدی کراچی کا یونیورسٹی روڈ 15 ستمبر تک 100 فیصد مکمل ہو جائے گا: شرجیل میمن پمز میں سی ٹی کورونری اینجیوگرافی سہولت فعال نہ ہونے پر وزیراعظم کا نوٹس، انکوائری کمیٹی قائم مکہ باہمی دفاعی معاہدے سے پاکستان کی علاقائی اہمیت میں اضافہ، ایف پی آئی ایف ٹرمپ کا جنوبی کیرولائنا کی ریلی میں آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دینے کا اعلان بنگلہ دیش نے پاکستان، ترکیہ اور سعودیہ کے دفاعی معاہدے میں شمولیت کا اشارہ دیدیا پاکستان ریلوے کا ریونیو 115 ارب روپے سے تجاوز، روہڑی کراچی ٹریک کے لیے $2.5B کا معاہدہ طے سندھ میں 80 فیصد آبادی آلودہ پانی پینے پر مجبور ہے: مصطفیٰ کمال وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر محسن نقوی سے ملائیشین ہم منصب کی ملاقات، انسدادِ دہشت گردی کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق طالبان رجیم کیخلاف مسلح مزاحمت میں مزید شدت آگئی

پاکستان نے تیسری بار سینٹرل ایشین مینز والی بال چیمپئن شپ جیت لی

Web Desk

29 July 2026

پاکستان نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلسل تیسری بار سینٹرل ایشین مینز والی بال چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔ چیمپئن شپ کے فائنل میچ میں قومی ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے بنگلہ دیش کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-3 سے شکست دی۔ پاکستانی ٹیم نے یہ کامیابی 20-25، 16-25 اور 20-25 کے اسکور سے حاصل کی، جبکہ پوری چیمپئن شپ کے دوران قومی ٹیم ناقابلِ شکست رہی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے والی بال چیمپئن شپ جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ فائنل میں فتح حاصل کر کے ٹائٹل اپنے نام کرنا پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے کھلاڑیوں، کوچز اور مینجمنٹ کے نظم و ضبط اور مثالی ٹیم ورک کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمارے باصلاحیت نوجوان ہر میدان میں ملک کا نام روشن کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

وزیراعظم نے عزم ظاہر کیا کہ حکومت کھیلوں کے فروغ اور نوجوان کھلاڑیوں کی سرپرستی کا سلسلہ جاری رکھے گی، اور انہوں نے قومی والی بال ٹیم کے لیے مستقبل کے بین الاقوامی مقابلوں میں بھی مزید کامیابیوں کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔