LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسرائیل نے پورے مشرق وسطیٰ میں بدامنی پھیلا رکھی ہے: مسعود پزشکیان حج 2027 کی درخواستوں کی وصولی 18 اگست سے شروع ہوگی، وزارت مذہبی امور نیویارک کے میئر زہران ممدانی کی اہلیہ کے دورۂ شام و لبنان اور سیکیورٹی تنازع پر ’غلط فہمی‘ کی وضاحت 14 اگست کو احتجاج کرنے والے ہم میں سے نہیں: اختیار ولی پی ٹی آئی پر برس پڑے امریکا اور پاکستان کےدرمیان دوطرفہ تجارت 8 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی: نیٹلی بیکر سندھ میں نئے صوبے بنانے کا مقدمہ سب سے زیادہ مضبوط ہے: ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے وسیع مواقع ہیں: ہسپانوی سفیر وزیراعلیٰ مریم نواز سے اٹک کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل حکومت نے روکا تو تحريک گھیراؤ میں بدل جائے گی، حافظ نعیم الرحمان امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام کیرولائن لیوٹ نے استعفیٰ صدر ٹرمپ سے دلبرداشتہ ہونے پر دیا: ایرانی سفارتخانہ ٹرمپ نے اسلام آباد مفاہمت کے ذریعے ایران کو تسلیم کر لیا: باقر قالیباف ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی امریکی سینٹ کام کمانڈر بریڈ کوپر کا 10 روزہ مشرق وسطیٰ کا دورہ مکمل

پاکستان کی ایف کلاس ورلڈ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی، 4 گولڈ، 4 سلور اور 5 کانسی کے تمغے جیت لیے

Web Desk

16 August 2026

برطانیہ کے شہر بسلی میں منعقدہ 7ویں ایف کلاس ورلڈ چیمپئن شپ 2026 میں پاکستان کے 12 رکنی شوٹنگ دستے نے تاریخ رقم کرتے ہوئے مجموعی طور پر 13 تمغے (4 گولڈ، 4 سلور اور 5 کانسی) اپنے نام کر لیے ہیں۔ ایونٹ کی سب سے بڑی انفرادی کامیابی لیفٹیننٹ کرنل جنید علی زلفقار نے حاصل کی، جنہوں نے 800، 900 اور 1000 گز کے مقابلوں میں شاندار مستقل مزاجی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایف ٹی آر انفرادی ورلڈ چیمپئن کا اعزاز جیت لیا۔

پاکستان کی جانب سے لیفٹیننٹ کرنل جنید علی نے 3 گولڈ، 1 سلور اور 1 براؤنز، جبکہ سپاہی محمد ولید نے 1 گولڈ اور 1 براؤنز میڈل جیتا۔ انڈر 25 کیٹیگری میں حذیفہ گل نے 3 سلور اور 2 براؤنز اور احسن گلریز نے 1 براؤنز حاصل کیا۔ اس تاریخی فتح سے قبل بسلی میں ہونے والے ایف کلاس برٹش اوپن 2026 میں بھی پاکستانی ٹیم نے 7 گولڈ سمیت 13 تمغے اپنے نام کیے تھے، جو عالمی سطح پر لانگ رینج شوٹنگ کے شعبے میں پاکستان کی ابھرتی ہوئی طاقت کا واضح ثبوت ہے۔