پورٹ آف سپین ٹیسٹ: عبداللہ شفیق، بابراعظم کی عمدہ بیٹنگ، پاکستان نے 266 رنز بنا لئے
Web Desk
4 August 2026
پورٹ آف اسپین میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کا کھیل ختم ہونے تک پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 266 رنز بنا لیے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے اوپنر عبداللہ شفیق نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 107 رنز کی اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ ان کے ساتھ کپتان بابر اعظم 86 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ اس سے قبل آذان اویس 55 اور امام الحق 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
اس سے پہلے، ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 344 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی تھی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جسٹن گریوز (73) اور کپتان روسٹن چیس (70) نے اہم نصف سنچریاں اسکور کیں۔ پاکستان کے اسپنر ساجد خان 4 وکٹیں حاصل کر کے سب سے کامیاب باؤلر رہے، جبکہ محمد علی، علی عثمان اور عبید شاہ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان کو ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 78 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی 8 وکٹیں باقی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ٹیم کے جیتنے پر انتہائی خوش ہوں، کوشش تھی زیادہ سے زیادہ رنز بناؤں: حسن نواز
23 November 2026
ٹیم نے تمام شعبوں میں اچھا پرفارم کیا: کپتان پاکستان شاہینز عبدالصمد
23 November 2026
رائزنگ سٹارز ایشیاکپ: پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 48 رنز سے شکست دیدی
22 November 2026
صائم ایوب کا کرکٹ سے عارضی وقفہ لینے کا فیصلہ، پی سی بی سے درخواست
22 November 2026
ویمنز ایمرجنگ نیشز ٹرافی: پاکستان کی سکاٹ لینڈ کیخلاف شاندار کامیابی
22 November 2026
دورہ پاکستان کے اختتام پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
22 November 2026
وزارتِ خارجہ اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد
22 November 2026
سلطان اذلان شاہ ہاکی، پاکستان کی لگاتار دوسری فتح
22 November 2026