ٹاروبا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 311 رنز پر ڈھیر ہوگئی
Web Desk
26 July 2026
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 311 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے والی میزبان ٹیم کی جانب سے شائی ہوپ 92 اور کیویم ہوج 84 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔
میچ کے پہلے روز بارش سے متاثرہ کھیل میں ویسٹ انڈیز نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے تھے، جس کے بعد دوسرے روز پاکستانی بولرز نے بہترین کم بیک کیا۔ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد علی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو شکار کیا، جبکہ محمد عباس نے 3، خرم شہزاد نے 2 اور عامر جمال نے ایک وکٹ حاصل کی اور میزبان بیٹنگ لائن کو جلد سمیٹ دیا۔
ویسٹ انڈیز کی اننگز میں شمار جوزف نے 23، جسٹن گریوز نے 15، برینڈن کنگ نے 12 اور روسٹن چیز نے 10 رنز بنائے۔ پاکستان کی عمدہ بولنگ کی بدولت ویسٹ انڈین ٹیم ایک بڑے اسکور کی طرف پیش قدمی کرنے میں ناکام رہی۔
متعلقہ عنوانات
انگلینڈ سے شکست کے بعد قومی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر پہنچ گئی
22 August 2026
ورلڈ تائیکوانڈو پریذیڈنٹ کپ ایشیا ریجن اختتام پذیر
22 August 2026
آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر
22 August 2026
پاکستانی ویمن فٹ بالر مریم محمود نے انٹرنیشنل آنر بورڈ پر جگہ بنالی
22 August 2026
مجھ سمیت رضوان اور سعود شکیل سے پرفارم نہیں ہو رہا، کپتان قومی ٹیم کا اعتراف
22 August 2026
فیفا ورلڈ کپ فائنل کے بعد جھگڑا، ارجنٹینا اور سپین کے کھلاڑیوں پر پابندی و جرمانے
22 August 2026
لیڈز ٹیسٹ میں پاکستان کو عبرتناک شکست، انگلینڈ نے اننگز اور 103 رنز سے میچ جیت لیا
22 August 2026
لیجنڈری فٹ بالر برٹو کارلوس نے اسلام قبول کرنے کی خبریں بے بنیاد قرار دے دیں
22 August 2026