ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان کا دوسرا گروپ میچ کل امریکا کے خلاف
Web Desk
9 February 2026
پاکستان اپنا دوسرا گروپ میچ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کل امریکا کے خلاف کھیلے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام چھ بج کر پچاس منٹ پر شروع ہوگا۔
گروپ اے میں پاکستان ایک میچ جیت کر دوسرے نمبر پر ہے۔ گرین شرٹس نے اپنے پہلے میچ میں نیدرلینڈز کو دلچسپ مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے شکست دی تھی۔
پاکستان کی فتح میں فہیم اشرف نے اہم کردار ادا کیا، جنہوں نے سات وکٹیں گرنے کے بعد دھواں دار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 9 گیندوں پر 3 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 29 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ٹیم کو ورلڈ کپ میں پہلی فتح دلائی۔
پاکستانی شائقین اب امریکا کے خلاف میچ کے لیے پرجوش ہیں، جس میں گرین شرٹس کی ٹیم مزید کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کرے گی۔
متعلقہ عنوانات
فرنچائزز کا مقامی کرکٹرز پر اعتماد، آئی ایل ٹی ٹوئنٹی میں محمد وسیم بدستور مہنگے ترین کھلاڑی
14 October 2026
پریزیڈنٹ ٹرافی: پشاور اور ایبٹ آباد میں شیڈول میچز لاہور، شیخوپورہ منتقل
12 October 2026
پاکستان نے سری لنکا کو ہرا کر ٹی 20 سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی
12 October 2026
کرسٹیانو رونالڈو کیریئر کے 1000 گولز کے قریب، تعداد 980 ہو گئی
11 October 2026
کرسٹیانو رونالڈو کے مسائل میں اضافہ، ایک اور بڑا الزام عائد!
11 October 2026
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
10 October 2026
پاکستان اور بھارت کی جوڑی نے ورلڈ ٹینس جونیئر ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا
10 October 2026
پاک سری لنکا پہلا ٹی ٹوئنٹی: صاحبزادہ فرحان کی شاندار اننگز، پاکستان نے سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دے دی
9 October 2026