قومی ٹیم کو نمیبیا کے خلاف لازمی فتح، سپر ایٹ کا راستہ واضح کرنے کی کوشش
Web Desk
18 February 2026
قومی ٹیم ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سفرجاری رکھنے کےلیے آج نمیبیا کے خلاف لازمی فتح کے لیے سردھڑ کی بازی لگائیں گے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ اے میں پاکستان کرکٹ ٹیم گروپ کا آخری میچ نمیبیا کےخلاف کھیلے گی۔میچ ڈھائی بجے شروع ہوگا۔گروپ اے سے بھارتی ٹیم پہلے ہی سپر ایٹ میں رسائی حاصل کرچکی ہے جبکہ امریکی ٹیم 4 پوائنٹس کے ساتھ پاکستان سے بہتر نیٹ رن ریٹ کے باعث دوسری پوزیشن پر موجود ہے۔پاکستان ٹیم کو سپر ایٹ راؤنڈ میں رسائی کے لیے آج نمیبیا کو لازمی شکست دینی ہوگی بصورت دیگر گھر واپس آنا پڑے گا۔ اگر بارش کے باعث میچ منسوخ ہوجاتا ہے تو اس کا فائدہ بھی پاکستان ٹیم کو ملے گا اور ایک پوائنٹ کے فرق سے پاکستان ٹیم کو سپر ایٹ میں رسائی مل جائے گی۔موسمی پیش گوئی کے مطابق آج کولمبو میں 50 سے 60 فیصد تک بارش متوقع ہے جبکہ موسم ابر آلود ہی رہے گا۔اس کے علاوہ 19 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔پاکستان کو گروپ کے گزشتہ میچ میں بھارت بھارت کے خلاف 61 رنز کی بدترین شکست کا سامنا پڑاتھا۔۔جس کے بعدخراب کارکردگی دکھانے والے سینئرز بابراعظم، شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان کو فائنل الیون سے باہر کئے جانے کا امکان ظاہرکیاگیاتھا۔
متعلقہ عنوانات
پاک فوج کی ٹیم نے کیمبرین پٹرول مقابلے میں سلور میڈل جیت لیا
15 October 2026
پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کی سہ ملکی ون ڈے سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
14 October 2026
فرنچائزز کا مقامی کرکٹرز پر اعتماد، آئی ایل ٹی ٹوئنٹی میں محمد وسیم بدستور مہنگے ترین کھلاڑی
14 October 2026
پریزیڈنٹ ٹرافی: پشاور اور ایبٹ آباد میں شیڈول میچز لاہور، شیخوپورہ منتقل
12 October 2026
پاکستان نے سری لنکا کو ہرا کر ٹی 20 سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی
12 October 2026
کرسٹیانو رونالڈو کیریئر کے 1000 گولز کے قریب، تعداد 980 ہو گئی
11 October 2026
کرسٹیانو رونالڈو کے مسائل میں اضافہ، ایک اور بڑا الزام عائد!
11 October 2026
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
10 October 2026