LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
حکومت نے عوام پر معاشی دہشت گردی مسلط کر رکھی ہے: حافظ نعیم الرحمان خیبر پختونخوا پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں، 18 افسران تبدیل سہیل آفریدی حفاظتی تحویل میں ہیں، گرفتار نہیں کیا گیا: عطا تارڑ ریاض ایئرپورٹ کے ٹرمینل 4 پر میزائل حملہ، آگ بھڑک اٹھی کے پی کو مزید تجربہ گاہ بنانا بند کیا جائے، گورنر راج کا نفاذ جمہوری عمل پر ضرب ہے: اسد قیصر خیبرپختونخوا ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس، عوام کو دہشتگردی نے نجات دلائیں گے: گورنر میناب سکول حملے میں 168 افراد شہید ہوئے، امریکا کو جواب دہ بنائیں گے: ایران خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کو مسترد کرتے ہیں: مولانا فضل الرحمان آرٹیکل 232 کے تحت صدر کی طرف سے ایمرجنسی نافذ کرنے کا گزیٹ نوٹیفکیشن جاری آرٹیکل 245 کے تحت خیبر پختونخوا میں فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا کے نامزد اضلاع میں ایریا ڈیویلپمنٹ سیکرٹریٹ قائم کرنے کا حکم خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج مسائل کا حل نہیں، جمہوریت دشمنی کا سفر جاری ہے: حافظ نعیم الرحمان خیبر پختونخوا کے حکومتی امور سے متعلق وفاقی حکمنامہ جاری، 11 رکنی مشاورتی کونسل قائم خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ آسان نہیں تھا: محسن نقوی وفاقی دارالحکومت میں ریڈ الرٹ جاری: حساس عمارتوں پر رینجرز تعینات، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتاریوں کا حکم

برمنگھم ٹیسٹ دوسرا روز: بارش کے باعث کھیل جلد ختم، پاکستان نے دوسری اننگز میں 52 رنز بنا لیے

Web Desk

11 September 2026

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کا کھیل بارش اور خراب روشنی کے باعث قبل از وقت ختم کر دیا گیا۔ دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 52 رنز بنا لیے ہیں۔ کریز پر اذان اویس 29 اور قومی کپتان شان مسعود 21 رنز بنا کر موجود ہیں، جبکہ اوپنرز صائم ایوب اور عبداللہ شفیق بغیر کوئی رن بنائے صفر پر آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔

اس سے قبل انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 453 رنز کا پہاڑ جیسا اسکور کھڑا کر کے پاکستان کے خلاف 320 رنز کی بڑی برتری حاصل کر لی تھی۔ انگلینڈ کی جانب سے ہیری بروک (75) اور جیمی اسمتھ (69) رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ ڈین لارنس، ایمیلیو گے اور اولی رابنسن نے بھی نصف سنچریاں اسکور کیں۔ پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے رضا اللہ نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 انگلش کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

یاد رہے کہ پاکستان کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں صرف 133 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی، جس میں سعود شکیل کے 43 اور محمد عباس کے 21 رنز شامل تھے جبکہ ٹیم کے 8 کھلاڑی ڈبل فگرز میں بھی داخل نہ ہو سکے۔ انگلینڈ کے جوش ٹنگ نے پہلی اننگز میں 4 جبکہ اولی رابنسن اور جوفرا آرچر نے 3، 3 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ پاکستان کو اب بھی اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے 268 رنز کا خسارہ پورا کرنا ہوگا۔