لارڈز ٹیسٹ کا پہلا روز ختم، انگلینڈ نے 9 وکٹوں پر 248 رنز بنالیے
Web Desk
28 August 2026
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کا کھیل خراب روشنی کے باعث قبل از وقت ختم کر دیا گیا، جس وقت انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 248 رنز بنا لیے تھے۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو سود مند ثابت ہوا۔ انگلینڈ کی جانب سے جیمی اسمتھ 61 اور جارڈن کاکس 55 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ دن کے اختتام پر گس اٹکنسن 34 اور جوش ٹنگ ایک رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ کریز پر موجود تھے۔ پاکستان کے تیز گیند باز محمد عباس نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جبکہ محمد علی نے 3 اہم وکٹیں حاصل کر کے انگلش بیٹنگ لائن کو شدید مشکلات سے دوچار کیا۔
متعلقہ عنوانات
فرنچائزز کا مقامی کرکٹرز پر اعتماد، آئی ایل ٹی ٹوئنٹی میں محمد وسیم بدستور مہنگے ترین کھلاڑی
14 October 2026
پریزیڈنٹ ٹرافی: پشاور اور ایبٹ آباد میں شیڈول میچز لاہور، شیخوپورہ منتقل
12 October 2026
پاکستان نے سری لنکا کو ہرا کر ٹی 20 سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی
12 October 2026
کرسٹیانو رونالڈو کیریئر کے 1000 گولز کے قریب، تعداد 980 ہو گئی
11 October 2026
کرسٹیانو رونالڈو کے مسائل میں اضافہ، ایک اور بڑا الزام عائد!
11 October 2026
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
10 October 2026
پاکستان اور بھارت کی جوڑی نے ورلڈ ٹینس جونیئر ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا
10 October 2026
پاک سری لنکا پہلا ٹی ٹوئنٹی: صاحبزادہ فرحان کی شاندار اننگز، پاکستان نے سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دے دی
9 October 2026