ڈبلیو سی ایل: پاکستان کے میچ نہ کھیلنے کے فیصلے کے بعد پاک بنگلا دیش میچ منسوخ
Web Desk
3 October 2026
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (WCL) میں پاکستان چیمپئنز کے شرکت نہ کرنے کے حتمی فیصلے کے بعد انتظامیہ نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان شیڈول میچ کو باضابطہ طور پر منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ایونٹ کے لیے عدم اعتراض کا سرٹیفکیٹ (NOC) جاری نہ کیے جانے کے باعث قومی کھلاڑیوں نے میدان میں نہ اترنے کی پالیسی اپنائی، جس کے نتیجے میں منتظمین کو یہ میچ منسوخ کرنا پڑا۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے گزشتہ سیزن میں بھارتی ٹیم کی جانب سے پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکار پر اپنے پالیسی موقف پر قائم رہتے ہوئے رواں سیزن تھری کے لیے بھی کھلاڑیوں کو این او سی جاری کرنے سے روک دیا۔ این او سی نہ ملنے کے باعث دبئی میں موجود پاکستانی کھلاڑیوں نے ایونٹ کا حصہ بننے سے معذرت کر لی، جس کے بعد ایونٹ انتظامیہ کو پاک بنگلہ دیش ٹکراؤ منسوخ کرنا پڑا۔
متعلقہ عنوانات
کرسٹیانو رونالڈو کے مسائل میں اضافہ، ایک اور بڑا الزام عائد!
11 October 2026
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
10 October 2026
پاکستان اور بھارت کی جوڑی نے ورلڈ ٹینس جونیئر ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا
10 October 2026
پاک سری لنکا پہلا ٹی ٹوئنٹی: صاحبزادہ فرحان کی شاندار اننگز، پاکستان نے سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دے دی
9 October 2026
ہانگ کانگ سکسز کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان، عباس آفریدی کپتان برقرار
9 October 2026
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا
9 October 2026
خیبرپختونخوا میں مارخور ٹرافی ہنٹنگ پرمٹس کی نیلامی سے ریکارڈ آمدن
9 October 2026
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا قومی ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
8 October 2026