پاکستان انڈر 19 نے انگلینڈ کو 200 رنز سے شکست دے کر ون ڈے سیریز جیت لی
Web Desk
17 September 2026
پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے دورہ انگلینڈ کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار ون ڈے میچوں کی سیریز 3-1 سے اپنے نام کر لی ہے۔ سیریز کے چوتھے اور آخری میچ میں قومی جونیئر ٹیم نے انگلینڈ انڈر 19 کو 200 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر باآسانی فتح حاصل کی۔
میچ میں پاکستان انڈر 19 نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 350 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف کھڑا کیا۔ کپتان فرحان یوسف 80 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے، جبکہ عثمان خان اور جہانگیر بلال نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 79، 79 رنز کی شاندار اننگز کھیلیں۔ 351 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ انڈر 19 کی پوری ٹیم پاکستانی بولرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور محض 150 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ پاکستان کی جانب سے احمد حسین نے دباؤ برقرار رکھتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں اور ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
متعلقہ عنوانات
پریزیڈنٹ ٹرافی: پشاور اور ایبٹ آباد میں شیڈول میچز لاہور، شیخوپورہ منتقل
12 October 2026
پاکستان نے سری لنکا کو ہرا کر ٹی 20 سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی
12 October 2026
کرسٹیانو رونالڈو کیریئر کے 1000 گولز کے قریب، تعداد 980 ہو گئی
11 October 2026
کرسٹیانو رونالڈو کے مسائل میں اضافہ، ایک اور بڑا الزام عائد!
11 October 2026
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
10 October 2026
پاکستان اور بھارت کی جوڑی نے ورلڈ ٹینس جونیئر ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا
10 October 2026
پاک سری لنکا پہلا ٹی ٹوئنٹی: صاحبزادہ فرحان کی شاندار اننگز، پاکستان نے سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دے دی
9 October 2026
ہانگ کانگ سکسز کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان، عباس آفریدی کپتان برقرار
9 October 2026