پاکستان انڈر 19 نے انگلینڈ کو 122 رنز سے شکست دے دی
Web Desk
13 September 2026
گِلڈفورڈ میں کھیلے گئے دوسرے یوتھ ون ڈے میچ میں پاکستان انڈر 19 نے انگلینڈ انڈر 19 کو 122 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے عبدالقادر کی دھواں دار سنچری کی بدولت 49.2 اوورز میں 308 رنز بنائے۔ عبدالقادر نے 100 گیندوں پر 12 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 146 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، جبکہ وکٹ کیپر حمزہ ظہور نے 55 رنز بنائے۔ انگلینڈ کی جانب سے ٹام ایڈورڈز، لیوک ہینڈز اور جارج ہیرس نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔
309 رنز کے تعاقب میں انگلینڈ انڈر 19 کی پوری ٹیم 37.1 اوورز میں 186 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ میزبان ٹیم کی جانب سے روبی بومن 67 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پاکستان کی طرف سے باؤلنگ میں محمد سیام اور رضوان اللہ نے 3،3 جبکہ نقاب شفیق اور احمد حسین نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ واضح رہے کہ پاکستان انڈر 19 نے پہلے یوتھ ون ڈے میں بھی عثمان خان کے 151 اور کپتان فرحان یوسف کے 115 رنز کی بدولت انگلینڈ کو 177 رنز سے شکست دی تھی۔
متعلقہ عنوانات
ٹیم کے جیتنے پر انتہائی خوش ہوں، کوشش تھی زیادہ سے زیادہ رنز بناؤں: حسن نواز
23 November 2026
ٹیم نے تمام شعبوں میں اچھا پرفارم کیا: کپتان پاکستان شاہینز عبدالصمد
23 November 2026
رائزنگ سٹارز ایشیاکپ: پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 48 رنز سے شکست دیدی
22 November 2026
صائم ایوب کا کرکٹ سے عارضی وقفہ لینے کا فیصلہ، پی سی بی سے درخواست
22 November 2026
ویمنز ایمرجنگ نیشز ٹرافی: پاکستان کی سکاٹ لینڈ کیخلاف شاندار کامیابی
22 November 2026
دورہ پاکستان کے اختتام پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
22 November 2026
وزارتِ خارجہ اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد
22 November 2026
سلطان اذلان شاہ ہاکی، پاکستان کی لگاتار دوسری فتح
22 November 2026