LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم کی قیمتی پتھروں کیلئے برانڈ پاکستان متعارف کروانے کی ہدایت آئینی عدالت: بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست ناقابل سماعت قرار کے پی حکومت سیکیورٹی چیلنجز پر چڑھائی کو ترجیح دیتی رہی، قیدی رہنما کا ریلیف عدالتوں کا اختیار ہے: اعظم نذیر تارڑ خیبرپختونخوا کا فیصلہ واپس لے کر ایوان کو مضبوط بنایا جائے، یہ حکومت بندوق اور پیسے کے زور پر قائم ہے: اپوزیشن لیڈر حکومت نے مذاکرات کی ہر ممکن کوشش کی لیکن تحریک انصاف نے سیاسی خود کش حملہ کیا: بلاول بھٹو قومی اسمبلی میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کی توثیق کیلئے قرارداد پیش محسن نقوی سے روسی ہم منصب کی ملاقات، وفود کی سطح پر تفصیلی مذاکرات سعودی ہوائی اڈوں پر حملوں کے باعث پاکستانی پروازیں متاثر، 114 منسوخ وزیر اعلیٰ پنجاب نے لائیو سٹاک کارڈ فیز 2 کا افتتاح کر دیا وفاقی آئینی عدالت: بشریٰ بی بی سزا معطلی کیس کی سماعت مکمل، فیصلہ محفوظ ایران پر زمینی حملہ امریکی فوج کیلئے تباہ کن ثابت ہوگا: مشیر اعلیٰ کمانڈر انچیف پاسداران انقلاب پاکستان کو اکتوبر میں پہلا ایل این جی کارگو موصول، سردیوں میں گیس بحران کا خدشہ کوئٹہ کے بلوچ ٹریننگ ونگ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ایگزیوس کا ایران کیخلاف فوجی آپریشن پر ٹرمپ اور نیتن یاہو میں بات چیت کا دعویٰ وزیراعظم سے مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکرٹری جنرل کی ملاقات، علاقائی سلامتی پر گفتگو

پاکستان انڈر 19 ٹیم کے دورۂ انگلینڈ کے لیے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان

Web Desk

27 August 2026

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انگلینڈ کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے پاکستان انڈر 19 ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ گزشتہ سال دسمبر میں قومی جونیئر ٹیم کو اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ کا ٹائٹل جتوانے والے دائیں ہاتھ کے باصلاحیت بیٹر فرحان یوسف کو اس دورے کے لیے ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ قومی انڈر 19 ٹیم 30 اگست کو لاہور سے انگلینڈ کے لیے روانہ ہوگی، جہاں 2 سے 16 ستمبر تک جاری رہنے والے اس دورے کے دوران وہ 1 یوتھ ٹیسٹ میچ اور 4 یوتھ ون ڈے میچز کھیلے گی۔ اسکواڈ میں بیٹنگ کے شعبے میں حسنین عباس ڈار اور عثمان خان، جبکہ وکٹ کیپنگ کی ذمہ داریوں کے لیے حمزہ ظہور اور عبدالقادر کو شامل کیا گیا ہے۔ آل راؤنڈرز کے طور پر عالیان سلمان، احمد حسین، جہانگیر بلال اور ہیام خان دستیاب ہوں گے۔ فاسٹ بولنگ اٹیک کی قیادت محمد صیام، عبدالسبحان، رضوان اللہ اور عمر زیب کریں گے، جبکہ اسپین کے شعبے میں محمد حذیفہ اور نقاب شفیق اپنی صلاحتیوں کا مظاہرہ کریں گے۔ ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داریاں سابق قومی کرکٹر شاہد انور انجام دیں گے، جبکہ راؤ افتخار انجم (فاسٹ بولنگ)، زوہیب خان (اسپن) اور ہمایوں فرحت (فیلڈنگ) ان کے معاون کوچز ہوں گے