LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان آسیان کےساتھ تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کا خواہاں ہے: اسحاق ڈار نظام کی اصلاح اور قومی فیصلوں کا اختیار عوام کا ہے: طارق فضل چوہدری سندھ کے شہری علاقوں کے عوام غلام نہیں: خالد مقبول صدیقی حسینہ واجد کی واپسی کے اعلان پر بنگلہ دیش میں ہنگامے، نیم فوجی اہلکار تعینات راولاکوٹ: مسلح حملے میں شہید ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ رینجرز کی نمازِ جنازہ ادا معاون خصوصی وزیر اعلیٰ ثانیہ عاشق کا آٹزم سکول گوجرانوالہ کا دورہ میرے بھتیجے کو ناحق 60 سال سزا دی گئی، مہربانی کی جائے: شیخ رشید خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 22 دہشتگرد ہلاک حوثی ملیشیا کا ریاض پر میزائل حملہ، سعودی اتحاد نے نقصان کی تصدیق کردی پاکستان اور مالدیپ کا تجارت کے فروغ کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کرنے پر اتفاق پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے تہذیبی مکالمے میں شرکت کرے گا: دفتر خارجہ بھارت کا پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا عالمی قانون کی خلاف ورزی ہے: پاکستان پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی ٹرمپ نے ایران جنگ ختم کروانے کیلئے چین اور روس سے مدد لینے کا امکان مسترد کر دیا بلوچستان میں امن، خوشحالی، پائیدار ترقی کیلئے پاک فوج کا غیر متزلزل عزم برقرار ہے: فیلڈ مارشل

پاکستان آسیان کےساتھ تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کا خواہاں ہے: اسحاق ڈار

Web Desk

19 November 2026

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آسیان کے سیکرٹری جنرل کاؤ کم ہورن سے ملاقات کے موقع پر کہا ہے کہ پاکستان آسیان کے ساتھ تجارت سمیت مختلف نئے شعبوں میں تعاون اور عوامی سطح پر تبادلوں کے فروغ کا خواہاں ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان دنیا میں مکالمے کے فروغ کے لیے آسیان کی کوششوں کو اہمیت دیتا ہے کیونکہ امن، استحکام اور مشترکہ ترقی کے لیے اجتماعی کاوشیں ناگزیر ہیں، جبکہ آسیان سیکرٹری جنرل کا یہ دورہ باہمی شراکت داری کو آگے بڑھانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے اور آج کے مذاکرات باہمی تعاون کو نئی تقویت دیں گے۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل آسیان کاؤ کم ہورن نے کہا کہ پاکستان اور آسیان کے درمیان 1993 میں قائم ہونے والی سیکٹرل ڈائیلاگ شراکت داری نہایت اہمیت کی حامل ہے اور دونوں فریقین کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، معاشی ترقی، عوامی روابط، ثقافتی تبادلوں اور نجی شعبے کی ترقی میں تعاون بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔