LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا ایران کشیدگی کم کرانے میں پاکستان کا کردار سراہا گیا: گورنر پنجاب وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ماہ امریکا کا دورہ کریں گے وزیراعظم کی چھوٹے، درمیانے درجے کے کسانوں کو ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کی ہدایت عمران خان کے علاج سے متعلق عدالتی فیصلہ ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا گیا: سہیل آفریدی کراچی کا یونیورسٹی روڈ 15 ستمبر تک 100 فیصد مکمل ہو جائے گا: شرجیل میمن پمز میں سی ٹی کورونری اینجیوگرافی سہولت فعال نہ ہونے پر وزیراعظم کا نوٹس، انکوائری کمیٹی قائم مکہ باہمی دفاعی معاہدے سے پاکستان کی علاقائی اہمیت میں اضافہ، ایف پی آئی ایف ٹرمپ کا جنوبی کیرولائنا کی ریلی میں آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دینے کا اعلان بنگلہ دیش نے پاکستان، ترکیہ اور سعودیہ کے دفاعی معاہدے میں شمولیت کا اشارہ دیدیا پاکستان ریلوے کا ریونیو 115 ارب روپے سے تجاوز، روہڑی کراچی ٹریک کے لیے $2.5B کا معاہدہ طے سندھ میں 80 فیصد آبادی آلودہ پانی پینے پر مجبور ہے: مصطفیٰ کمال وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر محسن نقوی سے ملائیشین ہم منصب کی ملاقات، انسدادِ دہشت گردی کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق طالبان رجیم کیخلاف مسلح مزاحمت میں مزید شدت آگئی

ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی سکواڈ میں دو تبدیلیوں کا اعلان

Web Desk

26 July 2026

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویسٹ انڈیز کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز اور اس کے بعد دورۂ انگلینڈ کے لیے قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں دو تبدیلیوں کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق اوپننگ بیٹر عبداللہ فضل ان فٹ ہونے کی وجہ سے سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ ان کے متبادل کے طور پر عبداللہ شفیق کو قومی ٹیم کے اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بیٹنگ لائن اپ کو مزید مضبوط اور متوازن بنانے کے لیے مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل کو بھی بطور اضافی متبادل ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کی مکمل فراہمی کے بعد قومی ٹیم اپنی اگلی اہم اسائنمنٹ کے لیے انگلینڈ روانہ ہوگی، جہاں تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔ یہ تمام میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔