LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سیاسی لوگوں پر نٹ لانچر استعمال نہیں ہوتے، حکومت اپنی انا ختم کر کے بات سنے: بیرسٹر گوہر ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلیٹی کی اگلی قسط: اسٹیٹ بینک اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور مکمل غزہ کی تعمیرِ نو کے لیے ٹرمپ امن کمیشن کا 2.45 ارب ڈالر کا منصوبہ پیش کراچی: فی تولہ سونا 5600 روپے سستا، قیمت 4 لاکھ 48 ہزار 336 روپے ہو گئی امریکی محکمہ خارجہ کا ویزہ فراڈ کی روک تھام کے لیے آن لائن ٹپ پورٹل کا قیام 27 ستمبر کو توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں دیں گے، قانون شکنی پر آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا: آئی جی پنجاب شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشت گرد ہلاک کے پی پولیس ایکٹ پر تحفظات، یہ قانون سازی آئین کی خلاف ورزی ہے: طلال چودھری ڈاکٹر نجیب نقی آزاد جموں و کشمیر کے 23 ویں صدر منتخب ایران کو تباہ کرنے سے متعلق امریکی صدر کے بیانات غیر ذمہ دارانہ ہیں: ایرانی صدر اسلام آباد میں غیر ملکی باشندے کے گھر مسلح ڈکیتی، مقدمہ درج کوہاٹ پولیس لائنز حملہ: سی ٹی ڈی نے نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا افغانستان میں ڈرون ذخیرہ اور لانچ کرنے والے 10 مقامات کو نشانہ بنایا: عطا تارڑ پاکستان کی منیشہ علی کی شاندار فتح، انگولا کی فائٹر کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا سنگاپور میں بس مسافروں کو شور مچانے، گندگی پھیلانے پر 500 ڈالر تک جرمانہ

ایشین گیمز میں شرکت کے لیے پاکستان ٹینس ٹیم جاپان روانہ

Web Desk

24 September 2026

ایشین گیمز 2026 میں شرکت کے لیے پاکستان ٹینس فیڈریشن کا 8 رکنی قومی دستہ جاپان روانہ ہو گیا ہے، جہاں ٹینس کے عالمی مقابلوں کا باقاعدہ آغاز 27 ستمبر سے ہونے جا رہا ہے۔ قومی اسکواڈ میں پاکستان کے 6 نمایاں کھلاڑی اور 2 آفیشلز شامل ہیں۔ تجربہ کار ٹینس اسٹار اعصام الحق قریشی اور عقیل خان قومی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں، جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں مزمل مرتضیٰ، محمد شعیب، اشنا سہیل اور ماہین آفتاب قریشی شامل ہیں۔

قومی ٹینس ٹیم کے ہمراہ محمد حسیب اسلم بطور ہیڈ کوچ جاپان روانہ ہوئے ہیں، جبکہ کرنل (ر) ضیاء الدین طفیل کو ایشین گیمز کے لیے پاکستان ٹینس اسکواڈ کا آفیشل منیجر مقرر کیا گیا ہے۔ جاپان روانگی سے قبل کھلاڑیوں نے ایونٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ملک کے لیے میڈلز جیتنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔