LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی محکمہ انصاف کا ٹرمپ انتظامیہ کے دوران سب سے بڑا اقدام، سنگین جرائم میں ملوث 40 افراد کی شہریت منسوخ کرنے کی کارروائی شروع پاکستان آئی ایل او سے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے: وزیراعظم روسی افواج کے یوکرینی ریڈارز، ڈیٹا سینٹرز اور فوجی تنصیبات پر حملے آزاد کشمیر اسمبلی کے ارکان نے حلف اٹھا لیا، مسائل باہمی تعاون سے حل کیے جائیں گے: وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کابینہ میں تین وزراء کے محکموں میں ردوبدل ایران جنگ: برطانیہ میں ڈیزل کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی قطر کا سعودی خودمختاری کے تحفظ اور ایران امریکا مذاکرات میں پیش رفت کی حمایت کا اعلان ایرانی افواج کی انگلیاں ٹرگر پر،دشمن کی غلطی کے منتظر ہیں: ابراہیم عزیزی مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ، حرمین شریفین کے دفاع کیلئے مسلم امہ کا مضبوط اتحاد اپوزیشن اتحاد کی آج مولانا فضل الرحمان سے ملاقات طے، خیبرپختونخوا کی صورتحال اور پارلیمانی امور پر مشاورت ہوگی مذاکرات کی ناکامی کے ذمہ دار وفاقی وزراء ہیں: شوکت یوسفزئی وزیراعظم کی موسم سرما میں گیس لوڈ مینجمنٹ کا لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت آزاد جموں و کشمیر میں پیپلز پارٹی کی تنظیم نو، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ڈی آئی خان میں فائرنگ کے دو واقعات میں ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا دورہ پاکستان، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس

سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس ایک لاکھ 80 ہزار پوائنٹس کی حد بھی کھو بیٹھا

Web Desk

11 August 2026

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران شدید منفی رجحان غالب رہا، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز آغاز سے ہی سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا اور ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ KSE-100 انڈیکس ایک لاکھ 80 ہزار 76 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

دن بھر ٹریڈنگ کے دوران مندی کا یہ سلسلہ برقرار رہا، جس کے باعث کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس مجموعی طور پر 1,463 پوائنٹس کی بڑی کمی کے ساتھ 1 لاکھ 79 ہزار 846 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر بھی سٹاک ایکسچینج میں 119 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی اور انڈیکس 1 لاکھ 81 ہزار 310 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، تاہم آج کی شدید گراوٹ نے مارکیٹ کو مزید نیچے دھکیل دیا ہے۔