پاکستان سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس ایک لاکھ 80 ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال
Web Desk
12 August 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کی واپسی کے ساتھ ہی ہنڈرڈ انڈیکس ایک بار پھر 1 لاکھ 80 ہزار پوائنٹس کی اہم حد پر بحال ہو گیا ہے۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ٹریڈنگ کے آغاز پر ہی بازارِ حصص میں شدید تیزی دیکھی گئی، جہاں 1000 سے زائد پوائنٹس کے زبردست اضافے کی بدولت KSE-100 انڈیکس ایک لاکھ 80 ہزار 863 پوائنٹس کی بلندی تک جا پہنچا۔
اگرچہ ٹریڈنگ کے درمیانی اور آخری گھنٹوں میں تیزی کے اس شدید رجحان میں کچھ کمی ریکارڈ کی گئی، لیکن مارکیٹ کا اختتام مثبت زون میں ہی ہوا۔ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 464 پوائنٹس کے مجموعی اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 80 ہزار 311 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر انڈیکس میں 1463 پوائنٹس کی بڑی کمی دیکھی گئی تھی اور مارکیٹ 1 لاکھ 79 ہزار 846 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔
متعلقہ عنوانات
ملک میں چھوٹے کاروباروں کے قرضوں کا حجم ایک ہزار 137 ارب روپے سے تجاوز کر گیا
7 October 2026
سٹیٹ بینک نے پاکستان فنانشل انکلوژن انڈیکس 2025 کے نتائج جاری
7 October 2026
عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا، برینٹ آئل 101 ڈالر فی بیرل سے متجاوز
7 October 2026
ڈیزل سستا، پٹرول کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا گیا
7 October 2026
سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا
7 October 2026
عالمی و مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی
7 October 2026
عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا، برینٹ آئل 101 ڈالر فی بیرل سے متجاوز
7 October 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
7 October 2026