LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان آئی ایل او سے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے: وزیراعظم روسی افواج کے یوکرینی ریڈارز، ڈیٹا سینٹرز اور فوجی تنصیبات پر حملے آزاد کشمیر اسمبلی کے ارکان نے حلف اٹھا لیا، مسائل باہمی تعاون سے حل کیے جائیں گے: وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کابینہ میں تین وزراء کے محکموں میں ردوبدل ایران جنگ: برطانیہ میں ڈیزل کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی قطر کا سعودی خودمختاری کے تحفظ اور ایران امریکا مذاکرات میں پیش رفت کی حمایت کا اعلان ایرانی افواج کی انگلیاں ٹرگر پر،دشمن کی غلطی کے منتظر ہیں: ابراہیم عزیزی مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ، حرمین شریفین کے دفاع کیلئے مسلم امہ کا مضبوط اتحاد اپوزیشن اتحاد کی آج مولانا فضل الرحمان سے ملاقات طے، خیبرپختونخوا کی صورتحال اور پارلیمانی امور پر مشاورت ہوگی مذاکرات کی ناکامی کے ذمہ دار وفاقی وزراء ہیں: شوکت یوسفزئی وزیراعظم کی موسم سرما میں گیس لوڈ مینجمنٹ کا لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت آزاد جموں و کشمیر میں پیپلز پارٹی کی تنظیم نو، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ڈی آئی خان میں فائرنگ کے دو واقعات میں ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا دورہ پاکستان، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس اپوزیشن جان بوجھ کر مذاکرات کی ناکامی کا ملبہ ڈال رہی ہے، وزیراعلیٰ کے پی کی آخری وقت کی شرائط نے مذاکرات ناکام بنائے: حکومتی مؤقف

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس نے 1 لاکھ 85 ہزار کی سطح بحال کر لی

Web Desk

2 February 2026

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران کاروبار کا اختتام مثبت رجحان کے ساتھ ہوا، جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 883 پوائنٹس کے اضافے سے 185,057 پوائنٹس پر بند ہوا، جس کے ساتھ ہی 1 لاکھ 85 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد دوبارہ بحال ہو گئی۔ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ میں بھرپور سرگرمی دیکھی گئی اور انڈیکس کی بلند ترین سطح 185,611 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح 182,792 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔دن بھر 42 ارب 20 کروڑ روپے مالیت کے 74 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، جو سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاسی کرتے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق 564 لسٹڈ کمپنیوں میں سے 214 کمپنیوں کے شیئرز میں تیزی جبکہ 222 کمپنیوں کے شیئرز میں منفی رجحان دیکھا گیا۔کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ کیپیٹلائزیشن 142 ارب روپے کے اضافے سے بڑھ کر 20 ہزار 969 ارب روپے تک پہنچ گئی۔ماہرین کے مطابق مثبت معاشی اشاریے اور سرمایہ کاروں کی دلچسپی کے باعث آنے والے دنوں میں مارکیٹ میں مزید استحکام کا امکان ہے۔