سہ فریقی ون ڈے سیریز، سلو اوور ریٹ پر پاکستان اور سری لنکا پر جرمانہ
Web Desk
20 October 2026
پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں پر سہ فریقی ون ڈے سیریز کے افتتاح میں سلو اوور ریٹ کی خلاف ورزی پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ICC) کی جانب سے مالی جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں سلو اوور ریٹ پر پاکستان کرکٹ ٹیم پر میچ فیس کا 10 فیصد جبکہ سری لنکن ٹیم پر 5 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ آئی سی سی میچ آفیشلز کے مطابق قومی ٹیم نے مقررہ وقت میں اپنے مقررہ کوٹے سے 2 اوورز جبکہ سری لنکن ٹیم نے 1 اوور کم کرایا تھا۔
پاکستانی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی اور سری لنکا کے کپتان کوشل مینڈس نے آئی سی سی میچ ریفری کے سامنے اپنی غلطی اور سلو اوور ریٹ کی خلاف ورزی کا اعتراف کرتے ہوئے عائد کردہ جرمانے کو قبول کر لیا ہے، جس کے بعد اس معاملے پر کسی باقاعدہ سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔
متعلقہ عنوانات
ون ڈے ٹرائی سیریز کا دوسرا میچ آج پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا
20 October 2026
آئی ایم سی اوور 40 کرکٹ ورلڈکپ: پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی
19 October 2026
مجھے کسی کو کچھ ثابت نہیں کرنا، نہ ہی جواب دینا ہے: سلمان علی آغا
19 October 2026
پاکستان اور انگلینڈ کا ون ڈے میچ بریسٹ کینسر سے آگاہی کے نام کرنے کا اعلان
19 October 2026
آئی سی سی ٹیم کے اسلام آباد میں ڈیرے، انگلش کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ کئے
19 October 2026
سلطان آف جوہر ہاکی کپ: پاکستان انڈر 21 ٹیم کی مسلسل دوسری کامیابی
18 October 2026
پاکستان کا ٹرائی سیریز میں شاندار آغاز، سری لنکا کو 37 رنز سے ہرا دیا
18 October 2026
قومی کرکٹر رضوان کے بعد امام الحق کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی
18 October 2026