LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسلام آباد پولیس کی 10 بکتر بند گاڑیاں کے پی منتقل چاند نظر آگیا، پاکستان میں کل یکم جمادی الاول ہوگی صوبے کو انتشار نہیں خدمت کی ضرورت ہے، مریم نواز کی خیبر پختونخوا حکومت پر تنقید وزیراعظم نے خیبر پختونخوا کے امور کی نگرانی کیلئے 11 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی قائم کر دی ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری خلیجی ممالک دیکھ چکے امریکی نام نہاد سکیورٹی چھتری کتنی مؤثر ہے: ایران ہماری پالیسی اسلام آباد سے آئے گی، کابل، قندھار اور جلال آباد سے نہیں: فیصل کریم کنڈی وزیراعظم کا ایس ایم ایز کیلئے قرضوں کا حجم 2028 تک 2.2 ٹریلین روپے کرنے کا حکم خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع میں امن و ترقی کیلئے فنڈز کی فوری فراہمی کا فیصلہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نفاذ کے خلاف سینیٹ میں قرارداد جمع صدر زرداری کی سیکریٹری خارجہ سے ملاقات، عالمی تعلقات مضبوط بنانے پر زور ترکی میں مسافر بس اور ٹرک میں تصادم، 11 افراد ہلاک، 27 زخمی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے برازیلی فوجی وفد کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق ایمرجنسی کا نفاذ تحریک انصاف کی ضد اور عدم تعاون کا نتیجہ ہے: طارق فضل چودھری وزیر خزانہ کی سربراہ ای ایس سی اے پی سے ملاقات، معاشی اصلاحات پر گفتگو

پاکستان سکواش ٹیم اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے ناگویا جاپان روانہ

Web Desk

18 September 2026

20ویں ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے قومی سکواش ٹیم اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ناگویا، جاپان کے لیے روانہ ہو گئی ہے۔ ایشین گیمز میں سکواش کے سنسنی خیز مقابلے 23 ستمبر سے 2 اکتوبر 2026ء تک جاری رہیں گے، جس میں پاکستان کے مرد اور خواتین کھلاڑی عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے لیے تیار ہیں۔

قومی مینز ٹیم میں نور زمان، محمد اشہب عرفان، ناصر اقبال اور محمد عاصم خان شامل ہیں، جبکہ ویمنز ٹیم میں ثناء بہادر، مہوش علی، سحرش علی اور ماہ نور علی کو منتخب کیا گیا ہے۔ ٹیم کے ہمراہ آفیشلز میں ایئر کموڈور (ریٹائرڈ) عامر نواز اور ہیڈ کوچ فہیم گل بھی جاپان روانہ ہوئے ہیں۔ قومی سکواش دستے سے میگا ایونٹ میں شاندار کارکردگی اور تمغے جیتنے کی قوی امیدیں وابستہ کی جا رہی ہیں۔