تیسرا ون ڈے: پاکستان کی امپائر کے فیصلے پر میچ ریفری سے شکایت
Web Desk
16 March 2026
پاکستان کرکٹ ٹیم نے بنگلادیش کے خلاف تیسرے ون ڈے میں امپائر کے ایک متنازع فیصلے پر میچ ریفری نعیم راشد سے باضابطہ احتجاج کیا ہے۔ ٹیم مینجمنٹ کا اعتراض ہے کہ آن فیلڈ امپائر کمار دھرماسینا نے بنگلادیش کو اس وقت ایل بی ڈبلیو ریویو لینے کی اجازت دی جب گیند کا ری پلے اسٹیڈیم کی بڑی اسکرین پر چل چکا تھا۔ یہ واقعہ میچ کے آخری اوور میں پیش آیا جب پاکستان کو دو گیندوں پر 12 رنز درکار تھے۔ وائیڈ بال کے فیصلے کے خلاف ریویو کے نتیجے میں نہ صرف اضافی رن ضائع ہوا بلکہ اگلی گیند پر شاہین آفریدی کے آؤٹ ہونے سے پاکستان میچ اور سیریز 1-2 سے ہار گیا۔
قوانین کے مطابق، کھلاڑیوں کو ری پلے دیکھنے سے قبل ریویو کا فیصلہ کرنا ہوتا ہے، تاہم پاکستانی موقف کے مطابق یہاں ضابطے کی خلاف ورزی ہوئی۔ واضح رہے کہ یہ سیریز کا مسلسل دوسرا میچ ہے جس میں پاکستان نے امپائرنگ پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ اس سے قبل سلمان علی آغا پر بھی ایک فیصلے پر احتجاج کرنے پر جرمانہ عائد کیا جا چکا ہے۔ پی سی بی اب اس معاملے پر آئی سی سی کے ردعمل کا منتظر ہے
متعلقہ عنوانات
ایشیا کپ میں ہمارے لیے تمام میچز اہم ہیں: فاطمہ ثنا
25 August 2026
ہاکی ورلڈ کپ کے کلاسیفکیشن راؤنڈ کے میچ میں نیوزی لینڈ کی پاکستان کو 2-4 سے شکست
25 August 2026
ایتھوپیا کے یومیف کیجیلچا نے ہاف میراتھن کا عالمی ریکارڈ دوبارہ اپنے نام کرلیا
24 August 2026
ریمیئر لیگ سے قبل ارلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر سٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
24 August 2026
ڈربی نائٹ کلب واقعہ، برائیڈن کارس کے پولیس کی حراست میں رہنے کا انکشاف
24 August 2026
ساؤتھ ایشین گیمز کے شیڈول اور میزبانی کی باضابطہ منظوری
24 August 2026
پاکستان نے جاپان جونیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ میں 2 گولڈ میڈلز جیت لیے
24 August 2026
پاکستان کرکٹ ٹیم کی کنگ چارلس سے ملاقات متوقع
24 August 2026