LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سفارتی حل کیلئے تیار، قومی خود مختاری کا دفاع کریں گے: ایرانی وزیر خارجہ ایران جنگ: امریکی وزیر جنگ کا مواخذہ کرنیکی قرارداد ایوان میں پیش اقوام متحدہ اجلاس: امریکی صدر کی خلیج تعاون کونسل رکن ممالک سے ملاقاتیں متوقع جنرل اسمبلی اجلاس: امریکا کا فلسطینی صدر اور حکام کو ویزے دینے سے انکار ایران کے جوابی حملے: امریکی فوجی اڈوں، طیاروں، دیگر نقصانات کی تصاویر سامنے آگئیں اماراتی وزیر خارجہ کی امریکی مشیر مسعد بولس سے ملاقات، سٹریٹجک تعلقات پر تبادلہ خیال صدر ٹرمپ کا امریکا میں شرح سود ایک فیصد یااس سے کم کرنے کا مطالبہ معرکہ حق میں عظیم فتح سے پاکستان کو دنیا میں نئی پہچان ملی: احسن اقبال امریکی فیڈرل ریزرو نے بنیادی شرح سود میں اضافہ کردیا غم انسان کی سوچ، فیصلہ کرنیکی صلاحیت اور یادداشت کو متاثر کرسکتا ہے: کنگ چارلس یورپی یونین کا دیگر ممالک سے ملکر اپنی سکیورٹی کونسل بنانے کا اعلان نیپال میں تباہ کن سیلاب، ہفتوں بعد بھی ہزاروں افراد لاپتہ، بیشتر لاشوں کی شناخت نہ ہوسکی سینیٹ قائمہ کمیٹی انسانی حقوق نے سانحہ پمز کی تحقیقاتی رپورٹ مسترد کردی بجلی کمپنیاں حکومتی اجازت سے بھی زائد لوڈشیڈنگ میں ملوث ہیں: اویس لغاری نئے صوبے بننے چاہئیں یہ ہمارا حق ہے: سعد خورشید کانجو

پیٹرولیم سیکٹر میں شفافیت کے لیے جامع اصلاحات، اسمگلنگ روکنے کو ٹریک اینڈ ٹریس نظام متعارف

Web Desk

19 January 2026

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم سیکٹر میں بہتری اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے جامع اصلاحات پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول پمپس اور فیول سپلائی چین میں اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ٹریک اینڈ ٹریس نظام متعارف کرایا گیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ قانونی پیٹرول پمپس سے متعلق معلومات فراہم کرنے کے لیے ’’راہگزر‘‘ موبائل ایپ لانچ کر دی گئی ہے، جس کے ذریعے صارفین مستند اور منظور شدہ فیول پمپس کی شناخت کر سکیں گے۔

اعلامیے کے مطابق اوگرا اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (پی آئی ٹی بی) نے آئل ٹینکرز کی نگرانی کے لیے مشترکہ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم تیار کر لیا ہے، جس کے تحت فیول ٹینکرز، ٹرمینلز اور ریٹیل آؤٹ لیٹس کو ایک مربوط نظام سے منسلک کیا جا رہا ہے۔ پیٹرول پمپس پر خودکار ٹینک گیجز اور ڈیجیٹل نوزلز کی تنصیب بھی کی جائے گی۔