ایشین گیمز: غیر معروف کھیل سافٹ ٹینس کے 14رکنی دستے کا اعلان
Web Desk
13 September 2026
پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (POA) نے جاپان میں ہونے والے 20ویں ایشین گیمز کے لیے ایک غیر مقبول اور ملک میں نہ کھیلے جانے والے کھیل ‘سافٹ ٹینس’ کا 14 رکنی بڑا دستہ روانہ کرنے کا حیران کن اعلان کر دیا ہے۔ جاپان کے شہر ایچی ناگویا میں 19 ستمبر سے 4 اکتوبر تک منعقد ہونے والے ان گیمز کے لیے یہ ٹیم 14 ستمبر کو پاکستان سے روانہ ہو رہی ہے۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ پاکستان میں سافٹ ٹینس کی نہ تو کوئی فعال فیڈریشن یا ایسوسی ایشن ہے اور نہ ہی اس کے کوئی باقاعدہ مقابلے منعقد کیے جاتے ہیں، جس سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ غیر معروف افراد کی یہ کھیپ بیرونِ ملک جا کر غائب (سلپ) ہو سکتی ہے۔
اس فیصلے پر پاکستان ٹینس فیڈریشن (PTF) کے سربراہ اور نامور ٹینس اسٹار اعصام الحق نے شدید حیرانی اور برہمی کا اظہار کیا ہے۔ اعصام الحق کا کہنا ہے کہ وہ خود اس بات سے بے خبر ہیں کہ پاکستان میں سافٹ ٹینس کا وجود کس حیثیت میں ہے اور یہ ٹیم کس کی منظوری سے بھیجی جا رہی ہے۔ انہوں نے پاکستان اسپورٹس بورڈ (PSB) کی پالیسیوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اسپورٹس بورڈ کھیلوں کو تباہ کر رہا ہے اور جو پیسے فراہم کر سکتا ہے اسے ایونٹ میں جانے دیا جاتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ روایتی ٹینس کے لیے صرف چار افراد (دو کھلاڑی، ایک کپتان اور ایک کوچ) بھیجے جا رہے ہیں، جبکہ ایک غیر معروف کھیل کے لیے 14 افراد کی منظوری دی گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
ٹیم کے جیتنے پر انتہائی خوش ہوں، کوشش تھی زیادہ سے زیادہ رنز بناؤں: حسن نواز
23 November 2026
ٹیم نے تمام شعبوں میں اچھا پرفارم کیا: کپتان پاکستان شاہینز عبدالصمد
23 November 2026
رائزنگ سٹارز ایشیاکپ: پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 48 رنز سے شکست دیدی
22 November 2026
صائم ایوب کا کرکٹ سے عارضی وقفہ لینے کا فیصلہ، پی سی بی سے درخواست
22 November 2026
ویمنز ایمرجنگ نیشز ٹرافی: پاکستان کی سکاٹ لینڈ کیخلاف شاندار کامیابی
22 November 2026
دورہ پاکستان کے اختتام پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
22 November 2026
وزارتِ خارجہ اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد
22 November 2026
سلطان اذلان شاہ ہاکی، پاکستان کی لگاتار دوسری فتح
22 November 2026