قومی ہاکی ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے نیدرلینڈ روانہ ہو گئی
Web Desk
9 August 2026
پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم ایف آئی ایچ مردانہ ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے نیدرلینڈز (ہالینڈ) اور بیلجیئم کے لیے روانہ ہو گئی ہے۔
ہاکی ورلڈ کپ 15 سے 30 اگست تک نیدرلینڈز اور بیلجیئم کی مشترکہ میزبانی میں کھیلا جائے گا، جس میں قومی ٹیم عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرے گی۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن (PHF) نے ٹیم کی روانگی سے قبل کھلاڑیوں اور آفیشلز کے تمام مالی و لاجسٹک انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ کھلاڑیوں کے حوصلے بلند کرنے اور غیر ملکی اخراجات کے لیے پی ایچ ایف نے 2 کروڑ روپے کا فارن ڈیلی الاؤنس جاری کر کے براہ راست کھلاڑیوں کے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کر دیا ہے۔
پی ایچ ایف کے صدر محی الدین وانی کے مطابق کھلاڑیوں اور کوچز کی سفری سہولیات، رہائش اور طعام کے تمام امور شفاف اور بہترین انداز میں ترتیب دیے گئے ہیں تاکہ ٹیم مکمل توجہ کھیل اور کارکردگی پر مرکوز رکھ سکے۔ قومی کھلاڑیوں نے ورلڈ کپ میں فتح اور قوم کی توقعات پر پورا اترنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
فرنچائزز کا مقامی کرکٹرز پر اعتماد، آئی ایل ٹی ٹوئنٹی میں محمد وسیم بدستور مہنگے ترین کھلاڑی
14 October 2026
پریزیڈنٹ ٹرافی: پشاور اور ایبٹ آباد میں شیڈول میچز لاہور، شیخوپورہ منتقل
12 October 2026
پاکستان نے سری لنکا کو ہرا کر ٹی 20 سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی
12 October 2026
کرسٹیانو رونالڈو کیریئر کے 1000 گولز کے قریب، تعداد 980 ہو گئی
11 October 2026
کرسٹیانو رونالڈو کے مسائل میں اضافہ، ایک اور بڑا الزام عائد!
11 October 2026
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
10 October 2026
پاکستان اور بھارت کی جوڑی نے ورلڈ ٹینس جونیئر ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا
10 October 2026
پاک سری لنکا پہلا ٹی ٹوئنٹی: صاحبزادہ فرحان کی شاندار اننگز، پاکستان نے سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دے دی
9 October 2026