LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اور یورپی یونین کے پارلیمانی روابط کو مزید فروغ دینا ہو گا: ایاز صادق اسحاق ڈار کا کانگو کے صدر اور گنی بساؤ کے سابق صدر سے مکہ دفاعی معاہدے پر تبادلہ خیال بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق خبریں تشویشناک,اہم پریس کانفرنس مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالقادر پٹیل کے مرکزی دفتر پر فائرنگ، ملزمان فرار حج 2027 کا پورا عمل ڈیجیٹل، 4 لاکھ رجسٹرڈ عازمین درخواستیں دے سکیں گے امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران جولائی میں ترسیلاتِ زر 13 فیصد بڑھ گئیں، وزیراعظم کا اظہار اطمینان اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس ایران کو فوجی دباؤ سے زیادہ امریکی اقتصادی پابندیوں کی فکر ہے: امریکا اسحاق ڈار کا کویتی ہم منصب سے رابطہ، مکہ دفاعی معاہدے پر تبادلہ خیال ملک بھر کے بجلی صارفین پر مزید 23 ارب روپے کا بوجھ منتقل کرنے کی تیاری مریم نواز سے آکسفورڈ یونیورسٹی پریس پاکستان کے وفد کی ملاقات، جدید نصاب کے فروغ پر تبادلہ خیال آبنائے ہرمز میں پاسدارانِ انقلاب کے حملوں کا سسلہ جاری ہے: برطانیہ شارکس پر جدید سینسرز نصب، سائنسدانوں کا شارک سے انوکھا کام لینا شروع

ای سپورٹس ورلڈ کپ: محمد زبیر نے ٹیکن 8 کا عالمی ٹائٹل جیت لیا

Web Desk

9 August 2026

پاکستان کے ابھرتے ہوئے ای اسپورٹس پلیئر محمد زبیر نے ایک اور عالمی اعزاز ملک کے نام کرتے ہوئے ای اسپورٹس ورلڈ کپ میں “ٹیکن 8” (Tekken 8) کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔ پیرس کے ایکسپو پورٹ دے ورسائی میں 5 سے 8 اگست تک منعقد ہونے والے اس ورلڈ کپ فائنل میں محمد زبیر نے جنوبی کوریا کے معروف کھلاڑی ‘لو ہائی’ (LowHigh) کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 5-0 سے شکست دی۔ اس تاریخی کامیابی کے ساتھ ہی محمد زبیر نے 2 لاکھ 50 ہزار امریکی ڈالر کی انعامی رقم اور کلب چیمپئن شپ کے 1,000 پوائنٹس بھی حاصل کر لیے۔

دنیا بھر سے 32 ٹاپ کھلاڑیوں کی موجودگی میں زبیر کا سفر انتہائی شاندار رہا۔ انہوں نے سیمی فائنل کے سنسنی خیز معرکے میں اپنے ہم وطن اور 8 مرتبہ کے ایوو چیمپئن ارسلان ایش کو 5-4 سے ہرایا تھا۔ دوسری جانب ارسلان ایش آسٹریلیا کے یگامی سے شکست کے بعد چوتھی پوزیشن حاصل کر سکے۔ ای اسپورٹس ورلڈ کپ انتظامیہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر محمد زبیر کو ان کی شاندار فتح پر بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے، جبکہ فائٹنگ گیمنگ کی دنیا میں پاکستانی کھلاڑیوں کا دبدبہ ایک بار پھر ثابت ہو گیا ہے۔