LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نیویارک کے مشہور ساحلی علاقے کونی آئی لینڈ میں فائرنگ، 4 بچوں سمیت 8 افراد زخمی اسرائیل کی سفاکیت کم نہ ہوئی، ڈرون حملے میں مزید 2 فلسطینی شہید، متعدد زخمی یورپ میں شدید گرمی کی لہر برقرار، اموات 4 ہزار سے تجاوز کر گئیں اسرائیلی فوج کے سربراہ کا لبنان میں فیصلہ کن کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں، باقر قالیباف ٹرمپ نے کہا وٹکوف، جیرڈ کشنر دوبارہ ماسکو آنے کیلئے تیار ہیں: ترجمان کریملن صدر ٹرمپ انقرہ میں نیٹو ممالک کے اجلاس میں شرکت کریں گے، وائٹ ہاؤس اوپیک پلس ممالک کا اگست کیلئے تیل کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ امریکی نیوی نے بحیرہ عرب میں لاپتہ اہلکار کی تلاش روک دی گروپ کیپٹن کو شہید کرنے والا ملزم سعد 9 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا: آئی جی اسلام آباد وفاقی وزیر احسن اقبال کا دورہ امریکہ: ہیلتھ کیئر اور معاشی ترقی کے لیے سمندر پار پاکستانیوں کو شراکت داری کی دعوت، ٹیلی میڈیسن ماڈل کی تجویز فلسطینی علاقوں پر قبضہ ختم ہونے تک اسرائیل سے تعلقات بحال نہیں ہو سکتے، مصر یمنی فورسز اور حوثیوں کے درمیان جھڑپوں میں 65 اموات کی تصدیق شہید رہبراعلیٰ کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے، مشیر ایرانی سپریم لیڈر پشاور: چینی باشندوں کی حفاظت کےلئے فول پروف نظام قائم

محکمہ موسمیات پاکستان نے اہم تاریخی اعزاز اپنے نام کر لیا

Web Desk

2 July 2026

محکمہ موسمیات پاکستان (پی ایم ڈی) نے عالمی سطح پر ایک اور اہم اور تاریخی اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ عالمی موسمیاتی تنظیم (WMO) نے باقاعدہ طور پر پاکستان کی 8 ہائیڈرولوجیکل مشاہدہ گاہوں (Hydrological Observatories) کو عالمی سطح پر تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق، پاکستانی ہائیڈرولوجیکل مشاہدہ گاہوں کو یہ منفرد اعزاز 100 سال سے زائد عرصے تک موسمیاتی اور آبی شعبے میں مسلسل اور بہترین خدمات فراہم کرنے کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔

اس تاریخی کامیابی پر عالمی موسمیاتی تنظیم کی جانب سے محکمہ موسمیات پاکستان کو خصوصی تعریفی اسناد اور یادگاری ‘براس پلیٹس’ سے بھی نوازا گیا ہے۔ عالمی سطح پر ملنے والی اس پذیرائی کو دنیا بھر کے موسمیاتی اور آبی مشاہداتی نظام میں پاکستان کے دیرینہ اور مؤثر کردار کا ایک بڑا عالمی اعتراف قرار دیا جا رہا ہے۔