تعلیم حکومتوں کی ترجیح نہیں، تعلیمی نظام تباہ ہو رہا ہے: حافظ نعیم الرحمان
Web Desk
19 November 2026
امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے تعلیم کبھی بھی حکمرانوں کی ترجیح نہیں رہی، جس کے باعث ہر گزرتے دن کے ساتھ ملک کا تعلیمی نظام تباہ و برباد ہو رہا ہے۔
اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے زیرِ اہتمام منعقدہ ’’نیشنل ڈائیلاگ اِن ایجوکیشن‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے اس اہم قومی مکالمے کے کامیاب انعقاد پر اسلامی جمعیت طلبہ کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومتوں نے برسوں سے طلبا یونینز پر پابندی عائد کر رکھی ہے، حالانکہ 2024ء میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے فیصلے کے بعد طلبا یونین پر پابندی کا قانونی معاملہ حل ہو چکا تھا۔
امیرِ جماعتِ اسلامی کا کہنا تھا کہ ماضی میں طلبا یونینز کی موجودگی کے دوران تعلیمی اداروں میں قتل و غارت گری کے واقعات نہ ہونے کے برابر تھے، مگر طلبا یونینز ختم کر کے ملک میں جمہوری سیاست کی نرسری بھی تباہ کر دی گئی۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج بھی ہم تعلیمی میدان میں اسی مقام پر کھڑے ہیں جہاں 30 سال پہلے کھڑے تھے، اور اگر ایک ہی ملک میں پانچ مختلف تعلیمی نظام رائج ہوں تو ایک متحد قوم کیسے تشکیل پا سکتی ہے؟
حافظ نعیم الرحمان نے حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ہزاروں سرکاری اسکولوں کو نجی شعبے کے حوالے (آؤٹ سورس) کیا جا چکا ہے، جبکہ آؤٹ سورس کیے گئے اسکولوں میں سے 80 فیصد اپنے بنیادی تعلیمی مقاصد کے مطابق کام نہیں کر رہے۔
انہوں نے ملک کے تعلیمی نظام میں انقلابی بہتری، تمام طبقات کے لیے یکساں تعلیمی مواقع کی فراہمی اور نوجوانوں کی مثبت سیاسی و جمہوری تربیت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ تعلیمی اداروں میں طلبا کی نمائندگی اور طلبا یونینز کی فوری بحالی کو مزید نظرانداز نہ کیا جائے۔
متعلقہ عنوانات
سربراہ امریکی سینٹرل کمانڈ کا اسرائیل کا دورہ، آرمی چیف سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں
19 November 2026
ایرانی نیٹ ورکس کیخلاف کریک ڈاؤن: امریکا کی لبنان میں مقیم 3 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد
19 November 2026
سعودیہ نے حوثی باغیوں کے داغے گئے 2 میزائل اور 2 ڈرونز تباہ کر دیئے
19 November 2026
یمنی افواج کی حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر شدید فضائی، زمینی کارروائیاں، 142 جنگجو ہلاک
19 November 2026
امارات میں ایکو واک 2026ء کا انعقاد، 500 سے زائد افراد نے ماحولیاتی تحفظ کا پیغام دیا
19 November 2026
سعودیہ کی حوثی باغیوں کیخلاف مہم آئندہ سال تک طویل کرنے کی تیاری
19 November 2026
بلغاریہ میں پانچ سال تک بڑے سائبر حملوں، ہیکنگ آپریشن کا انکشاف
19 November 2026
صدر پوتن اور شی جن پنگ کے درمیان مذاکرات مفید اور بامقصد رہے، روسی صدارتی معاون
19 November 2026