میڈ اِن رشیا فورم میں شریک پاکستانی تجارتی وفد کے اعزاز میں سفیر پاکستان کا خصوصی عشائیہ
Web Desk
18 November 2026
روس کے دارالحکومت ماسکو میں منعقدہ ’’میڈ اِن رشیا انٹرنیشنل ایکسپورٹ فورم‘‘ میں شرکت کے لیے آنے والے پاکستانی تجارتی وفد کے اعزاز میں روس میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے اپنی سرکاری رہائش گاہ ’’پاکستان ہاؤس‘‘ میں خصوصی عشائیے کا اہتمام کیا۔
تقریب میں پاکستانی سفارت خانے کی منسٹر ٹریڈ شبانہ ممتاز نے بھی شرکت کی، جبکہ پاکستانی تجارتی وفد کے ارکان حسنین بخاری، ہادی تبانی، ایاز شبلی، سید شہزاد حسین، مصطفیٰ شکیل، ڈاکٹر بابر اسلام اور دیگر کاروباری شخصیات بھی موجود تھیں۔ وفد میں شامل زیادہ تر افراد انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے شعبے سے وابستہ ہیں، جن میں سافٹ ویئر ڈیولپرز، ٹیکنالوجی ماہرین اور آئی ٹی کاروبار سے منسلک سرکردہ شخصیات شامل ہیں۔
اس موقع پر سفیرِ پاکستان فیصل نیاز ترمذی نے وفد کے تمام ارکان سے فرداً فرداً ملاقات کی اور فورم میں ان کی شرکت، کاروباری ملاقاتوں اور مذاکراتی سیشنز کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔ پاکستانی وفد نے سفیر کو روسی کاروباری حلقوں سے ہونے والے روابط اور آئی ٹی کے شعبے میں تعاون کے ممکنہ مواقع سے آگاہ کیا۔ دورانِ گفتگو پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں اور روسی ٹیکنالوجی اداروں کے درمیان براہِ راست روابط قائم کرنے، سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ میں مشترکہ منصوبوں اور پیشہ ورانہ تعاون بڑھانے پر خصوصی توجہ دی گئی۔
سفیرِ پاکستان فیصل نیاز ترمذی نے فورم میں پاکستانی آئی ٹی ماہرین کی شرکت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے وفد کو مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کو روسی مارکیٹ میں کاروباری مواقع تلاش کرنے اور ممکنہ شراکت داری قائم کرنے کے لیے روسی اداروں سے روابط میں بھرپور معاونت فراہم کی جائے گی۔
دریں اثنا منسٹر ٹریڈ شبانہ ممتاز نے بھی وفد کے ارکان کے ساتھ دوطرفہ تجارتی معاملات، روسی مارکیٹ میں دستیاب مواقع اور بزنس ٹو بزنس (B2B) روابط کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ وفد کے ارکان نے سفیرِ پاکستان اور منسٹر ٹریڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے روسی کمپنیوں کے ساتھ عملی تعاون کو آگے بڑھانے میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ عشائیے میں مہمانوں کی روایتی پاکستانی اور دیسی کھانوں سے تواضع کی گئی، جہاں خوشگوار ماحول میں پاک روس اقتصادی و تکنیکی روابط کے استحکام پر بات چیت جاری رہی۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے میں پنچائیت نظام کی اصولی منظوری دیدی
18 November 2026
تفصیلی مذاکرات کیلئے وقت نہیں، پوتن اور ٹرمپ کے درمیان ملاقات مختصر ہوگی: کریملن
18 November 2026
معاشی استحکام اور برآمدی مسابقت پائیدار ترقی کیلئے ضروری ہے: گورنر سٹیٹ بینک
18 November 2026
ریفرنڈم کوئی غیر آئینی مطالبہ نہیں جمہوری راستہ ہے: طارق فضل چوہدری
18 November 2026
پمز میں تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کا چھاپہ، ریکارڈ فراہم کردیا گیا: ترجمان
18 November 2026
محمود خان اچکزئی سے راجہ ناصر عباس اور مصطفیٰ نواز کھوکھر کی ملاقات
18 November 2026
وزارت خارجہ میں گندھارا سٹریٹجک ڈائیلاگ کا آغاز، آٹھ ایشیائی ممالک کے وفود شریک
18 November 2026
فضائی آلودگی، لاہور دنیا بھر میں دوسرے جبکہ کراچی ساتویں نمبر پر
18 November 2026