LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ملائیشین وزیر داخلہ کا نادرا ہیڈکوارٹرز کا دورہ، ڈیجیٹل نظام کو سراہا امریکی پابندیاں اور معاشی دباؤ مشرقِ وسطیٰ کے مسئلے کا حل نہیں: چین عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک ہے، سیاست کا معیار گٹر میں ڈال دیا گیا ہے، خواجہ آصف عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر پنجاب میں بلدیاتی انتخابات، الیکشن میٹریل کی خریداری کے اقدامات شروع وزیراعلیٰ مریم نواز نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا افتتاح کر دیا وزیراعظم کا گوگل ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ، اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ، مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا میں امن واستحکام کی ضمانت حکومت اپوزیشن ہاتھ ملائیں ایکدوسرے کے ساتھ ہاتھ نہ کریں: لیاقت بلوچ جو کچھ ہوا اس کی توقع نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال سے واپس منتقل کرنا بدقسمتی ہے: چیئرمین پی ٹی آئی ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ ملک بھر میں غیر قانونی کال سینٹرز کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ بلوچستان میں دشمن عناصر ریاست اور عوام کے درمیان خلیج پیدا کرنا چاہتے ہیں: فیلڈ مارشل

پی ایچ ایف نے جنوبی کوریا ہاکی فیڈریشن کی جانب سے دعوت قبول کر لی

Web Desk

2 August 2026

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے جنوبی کوریا ہاکی فیڈریشن کی جانب سے بھیجی گئی باضابطہ دعوت قبول کر لی ہے، جس کے تحت قومی ہاکی ٹیم ایشین گیمز کی تیاریوں کے سلسلئے میں جنوبی کوریا کا دورہ کرے گی۔ جاپان میں منعقد ہونے والے ایشین گیمز کی روانگی سے قبل قومی اسکواڈ 8 ستمبر سے 15 ستمبر 2026 تک جنوبی کوریا میں بین الاقوامی میچوں کی سیریز اور خصوصی تربیتی سیشنز میں حصہ لے گا۔ یہ دورہ ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ اور ایشین گیمز کے درمیانی وقفے میں ترتیب دیا گیا ہے، جس کا بنیادی مقصد قومی کھلاڑیوں کو ایشین گیمز جیسے بڑے ایونٹ سے قبل ایک مضبوط اور حریفانہ ماحول میں بین الاقوامی میچ پریکٹس فراہم کرنا ہے۔

دورے کے حتمی شیڈول اور دیگر لاجسٹک انتظامات کے حوالے سے دونوں فیڈریشنز کے درمیان مشاورت جاری ہے، جس کا باضابطہ اعلان جلد کر دیا جائے گا۔ پی ایچ ایف کے صدر محی الدین احمد وانی نے اس دعوت کا خیرمقدم کرتے ہوئے جنوبی کوریا ہاکی فیڈریشن کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ سیریز کھلاڑیوں کی فارم کو برقرار رکھنے اور عالمی سطح کا تجربہ حاصل کرنے کے لیے انتہائی اہم ثابت ہوگی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ سیریز ایشین گیمز کی تیاریوں میں سنگِ میل ثابت ہونے کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان کھیل کے روابط کو مزید مضبوط کرے گی۔ پی ایچ ایف نے اعادہ کیا کہ بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کرنے کے لیے قومی ٹیم کو تمام اعلیٰ ترین سہولیات فراہم کی جاتی رہیں گی۔