LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم کا ملائیشین ہم منصب سے رابطہ،تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق فیلڈ مارشل سے جمہوریہ کانگو کے دفاعی وفد کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق پاکستان سمیت 12 ممالک کی شمال مغربی شام میں اسرائیلی فضائی حملے کی شدید مذمت اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے جا رہے ہیں: سہیل آفریدی بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم بلوچستان میں 10 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 37 دہشتگرد ہلاک اپوزیشن جماعتوں کے نئے الائنس کا معاملہ، اہم مشاورتی اجلاس آج ہوگا پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے اجلاس، اپوزیشن کا احتجاج ملائیشین وزیر داخلہ کا نادرا ہیڈکوارٹرز کا دورہ، ڈیجیٹل نظام کو سراہا امریکی پابندیاں اور معاشی دباؤ مشرقِ وسطیٰ کے مسئلے کا حل نہیں: چین عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک ہے، سیاست کا معیار گٹر میں ڈال دیا گیا ہے، خواجہ آصف عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر پنجاب میں بلدیاتی انتخابات، الیکشن میٹریل کی خریداری کے اقدامات شروع وزیراعلیٰ مریم نواز نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا افتتاح کر دیا

ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ میں شرکت کے لیے قومی ہاکی ٹیم بیلجیم روانہ، 23 جون کو روایتی حریف بھارت سے مقابلہ

Web Desk

10 June 2026

کراچی: پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (FIH) پرو ہاکی لیگ میں شرکت کے لیے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی سے بیلجیم کے لیے روانہ ہو گئی ہے۔ پرو ہاکی لیگ کے یہ باوقار مقابلے 13 سے 28 جون 2026 تک بیلجیم اور برطانیہ (یوکے) کے مختلف میدانوں پر کھیلے جائیں گے۔ قومی اسکواڈ کی رہنمائی کے لیے اولمپین منظور الحسن ہیڈ کوچ جبکہ اولمپین خواجہ محمد جنید بطور ٹیم مینیجر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

یورپی دورے کے لیے روانہ ہونے والے قومی اسکواڈ میں درج ذیل کھلاڑی شامل ہیںعلی رضا اور وقار۔ زکریا حیات، عماد شکیل بٹ، عبدالمتین، محمد عماد، معین شکیل، رانا محمد ولید اشرف، غضنفر علی، محمد عبداللہ، احمد ندیم، ارشد لیاقت، عبدالمنان، افراز، بشارت علی، محمد ندیم خان، رانا عبدالوحید اشرف، ابوبکر محمود، ارباز احمد اور محمد حماد الدین انجم۔

قومی ٹیم اس اہم دورے کے دوران بیلجیم اور انگلینڈ میں مجموعی طور پر پانچ میچز کھیلے گی۔ شیڈول کے مطابق، بیلجیم لیگ کے تمام مقابلے اینٹورپ (Antwerp) میں منعقد ہوں گے، جہاں پاکستان اپنے سفر کا آغاز 13 جون کو میزبان بیلجیم کے خلاف پہلے میچ سے کرے گا۔ اس کے فوراً بعد 14 جون کو پاکستان کا مقابلہ اسپین سے ہوگا، جبکہ 18 جون کو قومی ٹیم ایک بار پھر بیلجیم اور 20 جون کو اسپین کے خلاف میدان میں اترے گی۔ بیلجیم کے میچز ختم ہونے کے بعد قومی ٹیم لندن روانہ ہوگی، جہاں انگلینڈ لیگ کے دوران 23 جون کو پاکستان اور اس کے روایتی حریف بھارت کے درمیان ایک سنسنی خیز اور ہائی وولٹیج میچ کھیلا جائے گا۔