LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور عالمی بینک کے وفد کی ملاقات، حکومت اور پی ٹی آئی قیادت کے درمیان ملاقات، تمام بات چیت راز میں رکھنے پر زور جماعت اسلامی نے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا اعلان کردیا اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرِ صدارت حکومت اور اپوزیشن ارکان کا اہم جرگہ، سیاسی کشیدگی کے خاتمے کے لیے مذاکرات جاری پیٹرول سبسڈی اور گیس کمپنیوں کے واجبات پر حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان ڈیڈلاک برقرار علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی سربراہی میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے وفد کی شاہد خاقان عباسی سے ملاقات، اے پی سی میں شرکت کی دعوت مدینہ منورہ پر حملہ عالم اسلام کے دل اور عقیدے پر حملہ ہے، مسلم حکمران مصلحتیں بالائے طاق رکھ کر مضبوط اتحاد قائم کریں: مولانا فضل الرحمان کرک میں گیس کنکشن کرتے ہوئے دھماکہ، مکان کا ایک حصہ منہدم، 4 افراد جاں بحق پاکستان کی مدینہ پاور سٹیشن پر حوثی حملے کی مذمت، سعودیہ سے اظہارِ یکجہتی طلبہ وفد کا واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کا دورہ، سفارتی کردار میں اظہار دلچسپی مدینہ پاور سٹیشن پر حوثی حملے کے بعد یمنی فوج کی دارالحکومت صنعا میں کارروائی اماراتی پرواز واقعہ میں ایران ملوث ہوا تو اسے بہت سخت نشانہ بنایا جائے گا: ٹرمپ امریکی ریاست نیو جرسی کی مارلبورو ٹاؤن شپ پر مسجد کی تعمیر سے انکار پر وفاقی عدالت میں مقدمہ دائر حکومت اور پی ٹی آئی قیادت کے درمیان مذاکرات آج ہوں گے حوثی ملیشیا کے 2 میزائل، 4 ڈرونز فضا میں ہی تباہ کر دیئے: ترجمان اتحادی افواج

بھارت کے خلاف قومی ہاکی ٹیم کی کارکردگی حوصلہ افزا رہی: صدر پی ایچ ایف

Web Desk

2 October 2026

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر محی الدین وانی نے جاپان میں جاری ایشین گیمز کے ہاکی ایونٹ میں روایتی حریف بھارت کے خلاف قومی ٹیم کی شاندار مزاحمت اور فائٹ کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ 3 کے مقابلے میں 4 گول کی معمولی شکست کے باوجود ٹیم کی کارکردگی انتہائی حوصلہ افزا رہی۔ واضح رہے کہ میچ کے دوران بھارتی ٹیم نے ابتدائی 23 منٹ میں 3 گول کی برتری حاصل کر لی تھی، تاہم قومی کھلاڑیوں نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے 30ویں، 45ویں اور 49ویں منٹ میں گول کر کے مقابلہ 3-3 سے برابر کر دیا، البتہ میچ کے آخری منٹ میں بھارت کے ابھیشیک نے فیصلہ کن گول کر کے کامیابی سمیٹ لی۔ صدر پی ایچ ایف نے کہا کہ قومی ٹیم کا ٹیکٹیکل ڈسپلن اور شاندار کم بیک اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، اور فیڈریشن کھلاڑیوں کو بہترین وسائل و بین الاقوامی ایکسپوژر فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کھلاڑیوں کو حوصلہ بلند رکھنے اور آئندہ میچز پر پوری توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت کی۔