نیشنل چیمپئنز کپ: پاکستان گرینز نے پاکستان بلیوز کو 192 رنز سے شکست دے دی
Web Desk
16 August 2026
ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں جاری نیشنل چیمپئنز کپ کے میچ میں پاکستان گرینز نے پاکستان بلیوز کو 192 رنز سے باآسانی شکست دے دی۔ پاکستان گرینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 302 رنز بنائے، جس میں محمد سلیمان کے 101 رنز کی شاندار سنچری کے علاوہ سعد بیگ کے 77 اور فرحان یوسف کے 55 رنز شامل تھے۔ 303 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان بلیوز کی پوری ٹیم گرینز کی بہترین بولنگ کے سامنے محض 110 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
اس موقع پر ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں یومِ آزادی کی مناسبت سے خصوصی تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں معروف گلوکار ندیم لونے والا کے فن کا مظاہرہ شامل تھا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اپنے ایکس (ٹوئٹر) پیغام میں شائقین کرکٹ کی بھرپور شرکت کے لیے سٹیڈیم میں داخلہ مفت رکھنے کا اعلان کیا تھا۔
متعلقہ عنوانات
پی سی بی نے ویمنز ایشیا کپ اور ایشین گیمز کے لیے سکواڈز کا اعلان کردیا
16 August 2026
ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان کا مایوس کن آغاز، پہلے میچ میں انگلینڈ نے شکست دیدی
16 August 2026
پاکستان نے انگلینڈ میں پریکٹس میچ جیت لیا، سعود شکیل کی شاندار سنچری
16 August 2026
پاکستان کی ایف کلاس ورلڈ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی، 4 گولڈ، 4 سلور اور 5 کانسی کے تمغے جیت لیے
16 August 2026
پاکستان نے آئی ٹی ایف ورلڈ چیمپئن شپ میں 4 تمغے جیت لیے
16 August 2026
ہیزل ووڈ نے ٹیسٹ کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا
16 August 2026
انگلینڈ میں گراس روٹس کلب رگبی سیزن کا آغاز مؤخر کر دیا گیا
16 August 2026
ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں یوم آزادی کی مناسبت سے تقریبات، کرکٹ سٹارز ان ایکشن
15 August 2026