LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی افغان سرزمین کا استعمال روکنے کی ذمہ داری طالبان پرعائد ہوتی ہے: وزارت اطلاعات رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق شمالی کوریا کا ٹیکٹیکل بیلسٹک میزائل کا تجربہ اردن کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعلان جرمنی میں پولینڈ کے سٹارلنک سیٹلائٹ سٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار صدر ٹرمپ کا سعودیہ پر حملوں پر اظہار تشویش، حوثیوں کا رویہ انتہائی خراب قرار دیدیا سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کا الزام، متعدد امریکی شہری گرفتار غیر قانونی، غیر انسانی حملوں کیخلاف ترکیہ اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے: اردگان ٹرمپ انتظایہ کی روس اور یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے کوششیں تیز امریکی فوج کی کیتھولک اہلکاروں کو نڈال حسن کی سزائے موت کے عمل میں حصہ نہ لینے کی ہدایت امریکی ماہرین رابرٹ ای ہال اور مائیکل ووڈفورڈ نے معاشیات کا نوبیل انعام حاصل کر لیا شہنشاہ قوالی استاد نصرت فتح علی خان کا 78 واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال

قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان خالد محمود انتقال کر گئے

Web Desk

11 September 2026

پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اور اولمپک گولڈ میڈلسٹ خالد محمود طویل علالت کے بعد 84 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ مرحوم کے بیٹے کے مطابق ان کی نمازِ جنازہ فیصل آباد میں ادا کی جائے گی۔ 28 دسمبر 1941ء کو جہلم میں پیدا ہونے والے خالد محمود قومی ہاکی ٹیم کے سنہری دور کی ان کامیاب ترین ٹیموں کا اہم حصہ رہے جنہوں نے عالمی اور ایشیائی سطح پر ملک کا نام روشن کیا۔ وہ اپنے دور میں رائٹ آؤٹ پوزیشن پر کھیلتے تھے۔

خالد محمود نے 1964ء کے ٹوکیو اولمپکس اور 1966ء کے بینکاک ایشین گیمز میں پاکستان کے لیے سلور میڈل حاصل کرنے والی ٹیموں کی نمائندگی کی۔ اس کے بعد وہ 1968ء کے میکسیکو اولمپکس میں تاریخ رقم کرنے والی پاکستان کی گولڈ میڈلسٹ ہاکی ٹیم کے رکن رہے۔ انہوں نے 1970ء کے ایشین گیمز میں بھی پاکستان کی فاتح گولڈ میڈلسٹ ٹیم کا حصہ بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ میدانِ کھیل سے ریٹائرمنٹ کے بعد خالد محمود نے پاکستان ہاکی فیڈریشن (PHF) کے سیکریٹری اور قومی ہاکی ٹیم کے منیجر کے طور پر بھی گراں قدر خدمات انجام دیں۔ ان کے انتقال پر انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن، ایشین ہاکی فیڈریشن، وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ملک کی کھیل برادری نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے