ویسٹ انڈیزکیخلاف پہلاٹیسٹ: 2 پاکستانی کھلاڑی آئی سی سی کوڈآف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار
Web Desk
29 July 2026
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرز خرم شہزاد اور محمد عباس کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دے دیا ہے۔ آئی سی سی کے مطابق دونوں کھلاڑیوں نے میچ کے دوران نامناسب اور جارحانہ رویہ اختیار کیا۔
آئی سی سی نے خرم شہزاد کو لیول ون کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے۔ خرم شہزاد نے ویسٹ انڈین بیٹر شائے ہوپ کو آؤٹ کرنے کے بعد ان کے قریب جا کر جارحانہ انداز اختیار کیا تھا۔ دوسری جانب فاسٹ بولر محمد عباس کو جومیل وریکین کو آؤٹ کرنے کے بعد غیر مناسب طریقے سے جشن منانے پر باقاعدہ سرکاری تنبیہ (ریپریمانڈ) جاری کی گئی ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ان نظم و ضبط کی خلاف ورزیوں کے نتیجے میں دونوں پاکستانی فاسٹ بولرز کے نظم و ضبط کے ریکارڈ میں ایک ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی شامل کر دیا گیا ہے
متعلقہ عنوانات
ارشد ندیم جیولن تھرو فائنل میں میڈل کی دوڑ سے باہر
31 July 2026
خاتون باکسر فاطمہ زہرہ نے کامن ویلتھ گیمز میں تاریخ رقم کر دی
31 July 2026
ویمنز ٹی20: سری لنکا ویمنز ٹیم کی پاکستان ویمنز ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست
31 July 2026
محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس، پی ایس ایل سیزن کی تیاریوں پر گفتگو
31 July 2026
ہاکی سیریز، قومی ٹیم نے جنوبی کوریا کو 1-3 سے شکست دے دی
31 July 2026
شان مسعود انجری کے باعث ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر
30 July 2026
کامن ویلتھ گیمز: ارشد ندیم نے جیولین تھرو کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
30 July 2026
ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ: پاکستان کوارٹر فائنل میں دفاعی چیمپئن مصر سے 2-0 سے ہار کر باہر
30 July 2026