یورپ جانے کی غیرقانونی کوششوں میں 47 فیصد کمی ، محسن نقوی کی یورپی کمشنر سے اہم ملاقات
Web Desk
11 December 2025
برسلز میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور یورپی یونین کی کمشنر برائے داخلی امور و مائیگریشن میگنس برنر کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں غیرقانونی امیگریشن کی روک تھام، انسانی اسمگلنگ کے خلاف اقدامات اور باہمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
بیان کے مطابق یورپی کمشنر میگنس برنر نے پاکستان سے یورپ کے لیے ڈنکی کے ذریعے غیرقانونی سفر کی کوششوں میں رواں برس 47 فیصد کمی کو سراہتے ہوئے اسے پاکستان کی ایک “مثالی کامیابی” قرار دیا۔
محسن نقوی نے بتایا کہ رواں سال پاکستان میں 1,770 انسانی اسمگلرز اور ان کے ایجنٹس گرفتار کیے گئے، جبکہ ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ غیرقانونی امیگریشن، انسانی اسمگلنگ اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف مشترکہ حکمت عملی کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اسمگلرز، ڈرگ مافیا اور دہشتگردوں کا گٹھ جوڑ ہر ملک کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے، اور اس کا مقابلہ کرنے کے لیے بین الاقوامی سطح پر قریبی تعاون ناگزیر ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور کویت کے درمیان ‘پروٹوکول معاہدہ 2026’ پر دستخط
27 August 2026
بلوچستان کی صورتحال بارے دفاعی جائزہ اجلاس، سیف سٹی پروجیکٹ فعال کرنے کا فیصلہ
27 August 2026
وزیر خزانہ سے اسیاڈ گروپ کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کا عزم
27 August 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کویت کے اعلیٰ سطح وفد کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
27 August 2026
یوکرین میں غیر ملکی فوجی دستے روس کے جائز فوجی اہداف بنیں گے، ماریہ زخارووا
27 August 2026
شاہ غلام قادر، راجہ فاروق حیدر نے بیرسٹر افتخار گیلانی کو وزیراعظم نامزد کرنے کا فیصلہ مسترد کر دیا
27 August 2026
وزیر داخلہ کا نادرا میگا سینٹر میں پاسپورٹ آفس کی سہولت مہیا کرنے کا اعلان
27 August 2026
پاکستانی طالبات کیلئے بڑی خوشخبری، ٹیوشن فیس اور ہاسٹل سمیت اسکالرشپ کا اعلان
27 August 2026