پاکستان اور ترکیہ کے درمیان کمانڈو و سپیشل فورسز مشق ’’جناح XIII کامیابی سے مکمل
Web Desk
16 April 2026
راولپنڈی/انقرہ: پاکستان اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ عسکری تعلقات کو مزید تقویت دینے کے لیے مشترکہ کمانڈو اور اسپیشل فورسز مشق ‘جناح-XIII’ ترکیہ میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (ISPR) کے مطابق، انقرہ اور سپارٹا میں منعقد ہونے والی ان مشقوں میں دونوں ممالک کی افواج نے انسدادِ دہشت گردی کے پیچیدہ آپریشنز میں حصہ لیا۔ مشق کا بنیادی مقصد جدید عسکری تکنیک، طریقہ کار اور آپریشنل صلاحیتوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بہتر بنانا تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، مشق کے دوران خاص طور پر آبادی والے علاقوں میں جنگ (Urban Warfare) اور بارودی سرنگوں (IEDs) سے نمٹنے کی خصوصی تربیت دی گئی۔ دونوں ممالک کے دستوں نے بلند پایہ پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام عسکری اور سفارتی اہداف کامیابی سے حاصل کیے۔ ان مشقوں کو پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دہائیوں پر محیط دفاعی تعاون اور اسٹریٹجک شراکت داری میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
سعودی عرب نے بھی آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کا الزام ایران پر عائد کر دیا
7 July 2026
ائیل ٹینکروں پر حملہ: امریکا نے آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت انتہائی خطرناک قرار دیدی
7 July 2026
امریکا مذاکرات کو ناکامی کی طرف لے جائے گا: محسن رضائی
7 July 2026
امریکا نے ایرانی تیل کی فروخت کی اجازت دینے والا لائسنس منسوخ کردیا
7 July 2026
ایران نے آبنائے ہرمز میں قطری جہاز پر حملے کے الزام کو مسترد کر دیا
7 July 2026
آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر کو نامعلوم پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا، برطانوی میری ٹائم ایجنسی
7 July 2026
ایران کے خلاف طاقتور حملوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، امریکی سینٹرل کمانڈ
7 July 2026
ایران میں قشم جزیرے، سیریک، بندر عباس میں دھماکے سنے گئے: ایرانی میڈیا
7 July 2026