LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نیویارک میں یہود مخالف جرائم میں اضافہ: این وائی پی ڈی کی جانب سے سب سے محفوظ ترین موسمِ گرما کے دعوے کے باوجود اعداد و شمار جاری قائمہ کمیٹی پیٹرولیم کا اجلاس: قانون سازی میں عدم شرکت کے پارٹی فیصلے کے باعث جی آئی ڈی سی اور گیس سرچارج بل موخر عالمی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اقوام متحدہ کو مزید مضبوط بنانا ہوگا: وزیراعظم گومل یونیورسٹی سے ملحقہ نجی کالجز کے ریکارڈ میں بے ضابطگیوں کا انکشاف پاکستان کو دوبارہ عروج و زوال کے معاشی چکر میں نہیں جانے دیں گے: وزیر خزانہ خیبرپختونخوا کا ٹرانسپورٹ نظام بحران کا شکار، بدانتظامی کے سنگین انکشافات یورپی یونین بھی ایران کے خلاف اقتصادی آپریشن میں شامل ہو گئی: امریکا پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ جاری حکومت کا جون 2027 تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقرر ایس ای سی پی کا بڑا سنگِ میل: اگست 2026ء میں 4,761 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، آئی ٹی سیکٹر سرِ فہرست کوہ پیما ماؤنٹ ایورسٹ کے گلیئشرز کو پگھلانے کا باعث بن رہے ہیں، حیران کن انتباہ آئی ایس پی آر سمر انٹرنشپ پروگرام کے طلبہ کا پی ایم اے کاکول کا مطالعاتی دورہ بھارتی بیان بازی شرمناک، نارووال میں مندر طوفانی بارش سے متاثر ہوا: دفتر خارجہ پاکستانی شہری نے ابوظبی میں 1 کروڑ 50 لاکھ درہم کی لاٹری جیت لی وزیراعلیٰ مریم نواز کا سرگودھا میں مزید 7 الیکٹرو بسیں مہیا کرنے کا اعلان

پاکستان کا آبنائے ہرمز میں معمول کی بحری نقل و حرکت کی بحالی کا مطالبہ

Web Desk

17 April 2026

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بحری نقل و حرکت کو فی الفور معمول پر لایا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر پاکستان کا مؤقف دو ٹوک ہے، کیونکہ اس تنازع کے اثرات اب محض خطے تک محدود نہیں رہے بلکہ عالمی سطح پر محسوس کیے جا رہے ہیں۔

پاکستانی مندوب نے عالمی فورم کو آگاہ کیا کہ پاکستان نے بحران کے آغاز سے ہی کشیدگی میں کمی اور جنگ بندی کو اپنی اولین ترجیح قرار دیا ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان کی سفارتی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ 11 اور 12 اپریل کو اسلام آباد میں ہونے والے کامیاب مذاکرات اسی سلسلے کی ایک کڑی تھے، جس کا مقصد جنگ کے خاتمے اور امن کی بحالی کے لیے راہ ہموار کرنا تھا۔

عاصم افتخار نے خبردار کیا کہ آبنائے ہرمز میں پیدا ہونے والی رکاوٹیں اور عسکری کشیدگی انسانی بحران کو جنم دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ صورتحال برقرار رہی تو یہ عالمی معاشی مشکلات میں تبدیل ہو جائے گی، جس سے دنیا بھر کے ممالک متاثر ہوں گے۔ انہوں نے خلیج تعاون کونسل (GCC) کے ممالک کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ تجارتی راستوں کو بلا تعطل بحالی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔