ایران سے معاہدہ ہوا تو اسلام آباد جا سکتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
Web Desk
16 April 2026
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدہ طے پانے کی صورت میں وہ اسلام آباد کا دورہ کر سکتے ہیں۔
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے اور اگلی ملاقات ہفتے کے آخر میں متوقع ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مثبت اشارے مل رہے ہیں اور امید ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدہ ہو جائے گا۔
امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان نے جنگ بندی کے حوالے سے بہت عمدہ کردار ادا کیا ہے اور پاکستانی فیلڈ مارشل کو ایک مضبوط شخصیت قرار دیا۔
انہوں نے واضح کیا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں، اگر معاہدہ نہ ہوا تو دوبارہ جنگ چھڑ سکتی ہے، تاہم ایران اب ایسے اقدامات پر آمادہ ہے جن سے وہ پہلے گریز کرتا تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز میں امریکی ناکہ بندی مؤثر انداز میں جاری ہے اور ایران اس بات پر رضامند ہے کہ وہ جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرے گا، جبکہ بعض حساس مواد واپس کرنے پر بھی آمادگی ظاہر کی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایران کے ساتھ معاہدہ ہو جاتا ہے تو تیل کی قیمتوں میں کمی آئے گی اور مہنگائی میں بھی کمی متوقع ہے۔ امریکی صدر نے لبنان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہاں جنگ بندی کے لیے حکومتی سطح پر اقدامات جاری ہیں اور جلد اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ایران کی بحری ناکہ بندی، امریکی فوج نے 92 تجارتی جہازوں کا رخ موڑ دیا
6 September 2026
اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
6 September 2026
لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 4 افراد جاں بحق، 20 زخمی
6 September 2026
پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کی فلسطینیوں کو جبری بے دخل کرنے کی مذمت
6 September 2026
9 مئی کیس: 2023 سے روپوش سابق رکن قومی اسمبلی حماد اظہر گرفتار
6 September 2026
پاکستان خطے میں پائیدار امن و استحکام کا خواہاں ہے، یوسف رضا گیلانی
6 September 2026
اسحاق ڈار کا ناروے کے ہم منصب ایسپن بارتھ ایدے سے ٹیلی فونک رابطہ
6 September 2026
پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیتوں کا سفر، آپریشن دوارکا سے معرکۂ حق تک
6 September 2026