درآمدی گیس بند ہونے سے عارضی لوڈشیڈنگ، بحران جلد حل ہو جائیگا: وزیر توانائی
Web Desk
16 April 2026
اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے ملک میں جاری حالیہ لوڈشیڈنگ پر عوام سے معذرت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ یکم اپریل سے درآمدی گیس (LNG) کی بندش اور ڈیموں سے پانی کے کم اخراج کے باعث بجلی کی پیداوار میں کمی کا سامنا ہے۔ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پیک آورز (Peak Hours) میں گیس کی عدم دستیابی کی وجہ سے بجلی پیدا کرنا ممکن نہیں رہا، جس کی وجہ سے مجبوری میں 6 سے 7 گھنٹے کی لوڈ مینجمنٹ کی جا رہی ہے۔ وفاقی وزیر نے امید ظاہر کی کہ ایل این جی کارگو کی آمد اور پن بجلی کی پیداوار بڑھتے ہی چند دنوں میں یہ بحران حل ہو جائے گا۔
اویس لغاری نے حقائق بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پن بجلی کی پیداوار صرف 1676 میگاواٹ ہے، جس میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 1530 میگاواٹ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ڈیزل سے مہنگی بجلی پیدا کر کے فی یونٹ 100 روپے کا اضافی بوجھ عوام پر نہیں ڈالنا چاہتی۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے کی صورتحال اور ایران امریکہ کشیدگی جیسے عوامل ہمارے کنٹرول سے باہر ہیں، تاہم دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستان کی توانائی کی صورتحال پھر بھی بہتر ہے۔
متعلقہ عنوانات
خطے کی کشیدگی سے نمٹنے کے لئے مکمل تیاری رکھیں: وزیراعظم
16 July 2026
محسن نقوی کا بوئنگ ہیڈکوارٹرز کا دورہ، پی آئی اے کیلئے 16 نئے طیاروں پر پیش رفت
16 July 2026
اسحاق ڈار 2 روزہ سرکاری دورے پر شنگھائی پہنچ گئے
16 July 2026
پاکستان کا جاپانی سفیر کو ڈی مارش، مشترکہ اعلامیے پر احتجاج
16 July 2026
مریم نواز کے ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کے دوران دیوار گر گئی
16 July 2026
انسانی پلاسنٹا کی غیر قانونی خرید و فروخت کیس؛ اسلام آباد کی عدالت نےملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
16 July 2026
ڈاکٹر آکاش قتل کیس؛ پولیس نے لڑکی سمیت 3 ملزمان کو مفرور قرار دے دیا
16 July 2026
پنجاب حکومت خوابوں کی تعبیر تک نوجوانوں کا ساتھ دے گی: مریم نواز
16 July 2026