حج آپریشن 2026 میں بڑی پیش رفت؛ ‘روڈ ٹو مکہ’ پراجیکٹ کے لیے سعودی امیگریشن ٹیم کراچی پہنچ گئی
Web Desk
16 April 2026
کراچی: حج آپریشن 2026 کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے باضابطہ آغاز کے لیے سعودی عرب کے امیگریشن حکام کراچی پہنچ گئے ہیں۔ ڈائریکٹر حج کراچی امتیاز شاہ کے مطابق، سعودی ٹیم 40 سے زائد اراکین پر مشتمل ہے جو کراچی ایئرپورٹ پر عازمینِ حج کی پری امیگریشن کا عمل مکمل کرے گی۔ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر وزارتِ مذہبی امور اور سول ایوی ایشن اتھارٹی (CAA) کے اعلیٰ حکام نے سعودی وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔
اس پراجیکٹ کے تحت عازمینِ حج کی سعودی امیگریشن اب کراچی ایئرپورٹ پر ہی مکمل کر لی جائے گی، جس سے عازمین کو سعودی عرب پہنچنے پر طویل انتظار اور قطاروں سے نجات ملے گی۔ ڈائریکٹر حج نے مزید تصدیق کی ہے کہ کراچی سے پہلی حج پرواز آج رات 2 بجے کے بعد روانہ ہوگی، جس کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
سعودی عرب نے بھی آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کا الزام ایران پر عائد کر دیا
7 July 2026
ائیل ٹینکروں پر حملہ: امریکا نے آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت انتہائی خطرناک قرار دیدی
7 July 2026
امریکا مذاکرات کو ناکامی کی طرف لے جائے گا: محسن رضائی
7 July 2026
امریکا نے ایرانی تیل کی فروخت کی اجازت دینے والا لائسنس منسوخ کردیا
7 July 2026
ایران نے آبنائے ہرمز میں قطری جہاز پر حملے کے الزام کو مسترد کر دیا
7 July 2026
آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر کو نامعلوم پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا، برطانوی میری ٹائم ایجنسی
7 July 2026
ایران کے خلاف طاقتور حملوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، امریکی سینٹرل کمانڈ
7 July 2026
ایران میں قشم جزیرے، سیریک، بندر عباس میں دھماکے سنے گئے: ایرانی میڈیا
7 July 2026