LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نیویارک میں یہود مخالف جرائم میں اضافہ: این وائی پی ڈی کی جانب سے سب سے محفوظ ترین موسمِ گرما کے دعوے کے باوجود اعداد و شمار جاری قائمہ کمیٹی پیٹرولیم کا اجلاس: قانون سازی میں عدم شرکت کے پارٹی فیصلے کے باعث جی آئی ڈی سی اور گیس سرچارج بل موخر عالمی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اقوام متحدہ کو مزید مضبوط بنانا ہوگا: وزیراعظم گومل یونیورسٹی سے ملحقہ نجی کالجز کے ریکارڈ میں بے ضابطگیوں کا انکشاف پاکستان کو دوبارہ عروج و زوال کے معاشی چکر میں نہیں جانے دیں گے: وزیر خزانہ خیبرپختونخوا کا ٹرانسپورٹ نظام بحران کا شکار، بدانتظامی کے سنگین انکشافات یورپی یونین بھی ایران کے خلاف اقتصادی آپریشن میں شامل ہو گئی: امریکا پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ جاری حکومت کا جون 2027 تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقرر ایس ای سی پی کا بڑا سنگِ میل: اگست 2026ء میں 4,761 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، آئی ٹی سیکٹر سرِ فہرست کوہ پیما ماؤنٹ ایورسٹ کے گلیئشرز کو پگھلانے کا باعث بن رہے ہیں، حیران کن انتباہ آئی ایس پی آر سمر انٹرنشپ پروگرام کے طلبہ کا پی ایم اے کاکول کا مطالعاتی دورہ بھارتی بیان بازی شرمناک، نارووال میں مندر طوفانی بارش سے متاثر ہوا: دفتر خارجہ پاکستانی شہری نے ابوظبی میں 1 کروڑ 50 لاکھ درہم کی لاٹری جیت لی وزیراعلیٰ مریم نواز کا سرگودھا میں مزید 7 الیکٹرو بسیں مہیا کرنے کا اعلان

وزیراعظم سے ترک وزیر خارجہ کی ملاقات، طیب اردوان کا اہم پیغام پہنچا دیا

Web Desk

17 April 2026

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اپنے سرکاری دورہ ترکیہ کے سلسلے میں آج انطالیہ پہنچ گئے، جہاں جمہوریہ ترکیہ کے وزیرِ خارجہ حاقان فیدان نے ان سے تفصیلی ملاقات کی۔ اس اہم سفارتی ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود تھے۔

ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے وزیراعظم شہباز شریف کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت پر پاکستان کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ ترک صدر رجب طیب اردوان انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے حاشیے پر وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے منتظر ہیں، جس میں دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر بات ہوگی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے شاندار استقبال اور روایتی ترک مہمان نوازی پر وزیر خارجہ حاقان فیدان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ کا دورہ ان کے لیے ہمیشہ باعث مسرت ہوتا ہے کیونکہ وہ اسے اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ انطالیہ ڈپلومیسی فورم جیسے عالمی پلیٹ فارم پر شرکت اور صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات ان کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تزویراتی شراکت داری کو مزید تقویت دے گی۔